اسد الدین اویسی اعظم گڑھ کا گاؤں گود لیں گے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-07

اسد الدین اویسی اعظم گڑھ کا گاؤں گود لیں گے

نئی دہلی
ایجنسی
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے ایک گاؤں گود لینے کے لئے اعظم گڑھ کا انتخاب کیا ہے۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ مہاراشٹرا میں دو سیٹوں پر کامیابی حاصل کرنے کے بعد اویسی بہت خوش ہیں اور وہ اب اتر پردیش میں بھی اپنی پارٹی کے لئے زمین تلاش کررہے ہیں۔ گاؤں گود لینے کے لئے اعظم گڑھ کا انتخاب ان کی دوررس پالیسی کا ہی نتیجہ ہے ۔ اویسی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایم پی مثالی گرام منصوبہ کے تحت ملائم سنگھ کے پارلیمانی حلقہ اعظم گڑھ میں گاؤں کو گود لیں گے ۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ ان کے اس اقدام کے پیچھے سیاست سے زیادہ عملی قدم ہے ۔ حیدرآباد ایک شہری پارلیمانی حلقہ ہے اور وہاں گاؤں نہیں ہے ۔ اس لئے میں نے اعظم گڑھ کے کسی گاؤں کو منتخب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اویسی نے کہا کہ میرے اس قدم میں منفی نظریے سے دیکھنے کی کوشش نہ کی جائے ۔ ایم آئی ایم کے سربراہ نے کہا کہ اعظم گڑھ ملائم سنگھ کا پارلیمانی حلقہ ہے اس کا یہ مطلب قطعی نہیں ہے کہ میں وہاں گاؤں کو گود نہیں لے سکتا۔ حکومت نے اسکیم شروع کی ہے اور میں اس میں پارٹنر بننا چاہتا ہوں ۔

AIMIM leader Asaduddin Owaisi plans to adopt village in Mulayam's constituency of Azamgarh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں