مغربی بنگال حکومت ووٹ بنک سیاست پر عمل پیرا - امیت شاہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-01

مغربی بنگال حکومت ووٹ بنک سیاست پر عمل پیرا - امیت شاہ

کولکتہ
پی ٹی آئی
بردوان دھماکے کی تحقیقات میں این آئی اے کے آگے رکاوٹیں کھڑی کرنے کا چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی پر الزام عائد کرتے ہوئے بی جے پی صدر امیت شاہ نے کہا کہ اس معاملہ میں ملوث ٹی ایم سی قائدین کو بچانے کے لئے یہ سب کچھ کیاجارہا ہے ۔ یہاں ایک زبردست ریالی سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے الزام لگایا کہ 2اکتوبر کو پیش آئے بردوان دھماکہ میں شاردا چٹ فنڈ کی رقم استعمال کی گئی ۔ انہوں نے ممتا بنرجی کے اس بیان پربھی تنقید کی کہ شارد ااسلام میں سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لئے سی بی آئی کو استعمال کیاجارہا ہے۔ انہوں نے چیالنج کیا کہ ممتا بنرجی یہ اعلان کردیں کہ شاردا اسکام میں سی بی آئی کی جانب سے گرفتار شدگان بے گناہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی نے محض ووٹ بینک سیاست کے خاطر قومی سیکوریٹی کو خطرہ میں ڈال دیا ہے ۔ بی جے پی سربراہ نے تشویش کا اظہار کیا کہ شامل سین کمیشن کو ٹی ایم سی حکومت نے آخر کیوں ختم کردیا۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے باہر کالے دھن کے مسئلہ پر ترنمول کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ کے احتجاج کا مضحکہ اڑاتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی اور ترنمول اکانگریس شاردا اسکام کی رقم کے تعلق سے کیا کہتے ہیں ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ووٹ بینک سیاست کے خاطر ٹی ایم سی بنگلہ دیشی دخل اندازوں کو تحفظ فراہم کررہی ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ بنگال کی پولیس نے شکیل احمد کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جو بم دھماکہ میں ملوث ہے ۔

Amit Shah attacks Mamata for playing politics of vote bank

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں