آندھرا میں اندرون 5 برس 5 لاکھ آئی ٹی ملازمتیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-29

آندھرا میں اندرون 5 برس 5 لاکھ آئی ٹی ملازمتیں

گنٹور
یو این آئی
آندھرا پردیش کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ اور انفارمیشن ٹکنالوجی پلے رگھوناتھ ریڈی نے آج کہا کہ ریاست میں آئندہ پانچ برسوں کے دوران انفارمیشن ٹکنالوجی کے شعبہ میں پانچ لاکھ ملازمتیں پیدا کی جائیں گی ۔ ضلع گنٹور کے چلکالوری پیٹ ٹاؤن میں سماچاراتسو( اطلاعاتی مہم) سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں انفارمیشن ٹکنالوجی شعبہ کی ترقی اور فرغ کے لئے ایک نئی و آزادانہ آئی ٹی اینڈ الکٹرانک نیو انود ویٹو کپاسٹی بلڈنگ پالیسی اختیار کی گئی ہے ۔ یہ بیان کرتے ہوئے کہ آئندہ پانچ برسوں کے دوران شعبہ انفارمیشن ٹکنالوجی میں12ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے وزیر نے کہا کہ نئی آئی ٹی کمپنیوں کے قیام کے لئے اندرون پانچ ہفتے درکار منظوریاں فراہم کی جارہی ہیں ۔ پلے رگھو ناتھ ریڈی نے کہا کہ ریاست میں تا حال17آئی ٹی کمپنیوں کے قیام کی منظوری دی جاچکی ہے جب کہ مزید چالیس تا پچاس درخواستیں زیر تنقیح ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ، اننت پور ، تروپتی ، وجئے واڑہ ، وشاکھا پٹنم اور کاکیناڈا میں انفارمیشن ٹکنالوجی شعبہ کو ترقی دینے کے عزائم رکھتی ہے ۔ قبل ازیں آئی ٹی کے وزیر نے وجئے واڑہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ضلع کرشنا میں للت کلا اکیڈمی کا قیام عمل میں لایاجائے گا۔

5 lakh IT jobs in Andhra Pradesh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں