سعودائزیشن - غیر ملکی انجینئرز کی ترغیبات کو محدود کر دیا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-28

سعودائزیشن - غیر ملکی انجینئرز کی ترغیبات کو محدود کر دیا گیا

دمام
اردو نیوز
سعودی عرب کے نجی اداروں و کمپنیوں میں سعودائزیشن کے استحکام کے لئے غیر ملکی انجینئرز کی ترغیبات اور بونس محدود کردئیے ۔ یہ اقدام سعودی انجینئرز کونسل اور وزارت محنت کے ساتھ تال میل پیدا کرکے کیا گیا ہے ۔ الحیاۃ اخبار نے یہ رپورٹ دیتے ہوئے واضح کیا کہ نجی اداروں کے غیر ملکی انجینئرز نے مذکورہ فیصلہ سنتے ہی استعفیٰ دینے شروع کردئیے ہیں ۔ دریں اثناء مملکت لائے جانے والے نئے انجینئرز کی تنخواہوں کی انتہائی حد مقرر کرنے کے لئے مشورے شروع ہوگئے ہیں۔ انجینئرز کونسل کے چیرمین حمد الشقاوی نے بتایا کہ نجی اداروں کو حد بندی کے اقدامات کا قائل کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ سعودی انجینئرکی تنخواہ10ہزار سے زیادہ نہیں ہوتی جب کہ غیر ملکی انجینئر20ہزار ریال سے کم تنخواہ نہیں لے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں توازن پیدا کرنے پر اتفاق رائے ہوگیا ہے ۔ وزارت محنت نے توجہ دلائی ہے کہ نئے غیر ملکی انجینئرز کی تنخواہوں کی انتہائی حد مقرر کی جائے۔ کئی اداروں کے مالکان نے بتایا کہ ان کے غیر ملکی انجینئرز نے بونس اور ترغیبات میں کمی کا فیصلہ سنتے ہی آئندہ برس سے کام نہ کرنے کا عندیہ دیدیا ہے اور متبادل انتظام کی درخواست کردی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں