الاخوان المسلمون کے خلاف کارروائی کے لئے قانون سازی مکمل - امارات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-28

الاخوان المسلمون کے خلاف کارروائی کے لئے قانون سازی مکمل - امارات

دبئی
اردو نیوز
متحدہ عرب امارات نے الاخوان المسلمون کے خلاف کارروائی کے لئے قانون سازی مکمل کرلی ۔ امارات نے انسداد منی لانڈرنگ قانون کی کارروائی کا بھی اعلان کردیا ہے ۔ اس کے بموجب اماراتی حکام اپنے یہاں بینکوں میں موجودتمام اثاثوں اور ترسیل زر نیز رقوم جمع کرانے کا پورا ریکارڈ چیک کرسکیں گے ۔ امارات83تنظیموں ،اداروں اور محاذوں کو دہشگرد تنظیموں میں شامل کرچکی ہے ۔ اماراتی قانون کے بموجب کوئی بھی مقامی شہری یا مقیم غیر ملکی کسی بھی دہشتگرد تنظیم کی مالی اعانت کا مجاز نہیں ہوگا جو بھی اس میں ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف انسداد دہشتگردی قانون کے خلاف کارروائی ہوگی ۔ اماراتی قانون میں منی لانڈرنگ کے جرم کی تشریح اور اس کی شکلوں کی نشاندہی بھی کردی گئی ۔ عالمی مالیاتی فنڈ کے ماہرین نے اماراتی قانون میں خامیوں کی نشاندہی کی تھی اب ان سب کا تدارک کرلیا گیا ہے ۔ انسداد منی لانڈرنگ قانون کے تحت جو شخص بھی دہشتگرد تنظیم کی مالی اعانت میں ملوث پایاجائے گا اس کے تمام اثاثے ضبط کرلئے جائیں گے ۔

Emirates action against muslim Brotherhood

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں