سعودی خواتین کے لئے ورک ایٹ ہوم پروگرام متعارف کرنے کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-14

سعودی خواتین کے لئے ورک ایٹ ہوم پروگرام متعارف کرنے کا فیصلہ

ریاض
آئی اے این ایس
سعودی حکام ، آئندہ چند ہفتوں کے دوران ہی خواتین کے لئے مخصوص اندرون خانہ دفتری امور کی انجام دہی پروگرام متعارف کرنے والے ہیں۔ روز نامہ الشرق الاوسط نے وزارت لیبر میں خصوصی پروگرام کے انڈر سکریٹری فہم التخائفی کے حوالہ سے بتایا کہ پروگرام کو اس انداز سے وضع و مرتب کیا گیا ہے کہ سعودی خواتین کو دقیانوسی اور قنوطیت پ سند معاشرہ کے علاوہ خاندانی حالات سے ہم آہنگ رہتے ہوئے کام کرنے کی سہولتیں حاصل ہوں ۔ پروگرام در حقیقت چار سال قبل متعارف کیا گیا تاہم اس کے مکمل نفاذ پر توجہ کبھی مرکوز نہیں کی گئی ۔ علاوہ ازیں پروگرام قانونی ، ادارہ جاتی اور تکنیکی سطح پر کھرا نہ اترتا تھا ۔ اس پروگرام سے نہ صرف خواتین کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ خصوصی توجہ کے مستحق افراد کو بھی مقام کار تک پہنچے بغیر ہی گھر بیٹھے بیٹھے کام کرنے کی سہولت فراہم ہوگی ۔ انہوں نے یہ وضاحت بھی کردی کہ پروگرام ، ٹیلی مواصلات ، ٹراویل ایجنسیوں ، اطلاعاتی ٹکنالوجی ، مارکیٹنگ اور پبلک ریلیشنس(رابطہ عامہ) جیسے تمام شعبوں کا احاطہ کرے گا ۔ اس پروگرام کا نصب العین خواتین کی شرح بے روزگاری کم کرنا ہے جو گزشتہ سال32تا34فیصد تھی جب کہ ان دنوں مردوں میں بے روزگاری کی شرح صرف6.2فیصد مندرج ہوئی تھی ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں