پرنٹ میڈیا آج بھی زیادہ قابل اعتبار اور زیادہ اہم - پرکاش جاؤڈیکر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-06

پرنٹ میڈیا آج بھی زیادہ قابل اعتبار اور زیادہ اہم - پرکاش جاؤڈیکر

نئی دہلی
یو این آئی
مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات پرکاش جاؤڈیکر نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا کے زبردست انقلاب کے باوجود پرنٹ میڈیا کی افادیت و اہمیت آج بھی بدستور برقرار ہے جسے لوگ زیادہ قابل اعتبار سمجھتے ہیں۔ آج یہاں رجسٹرار آف نیوز پیپرس آف انڈیا(آر این آئی) کی سالانہ رپورٹ 2013.14ء پرمبنی کتاب کا اجراء کرتے ہوئے مسٹر جاؤڈیکر نے گزشتہ تقریباً59برسوں سے رپورٹ مرتب کرنے کے آر این آئی کے عمل کو قابل تحسین بتایا اور کہا کہ آر این آئی اپنے بعض ضابطوں میں تبدیلی کرنے جارہی ہے جس کے تحت کسی اخبار، میگزین یا دیگر اشاعت کے نام کی منظوری کے 6ماہ کے اندر اگر اس کی اشاعت نہیں ہوئی تو اس کے نام کی منظوری ختم کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کو اظہار رائے کی اپنی آزادی کے ساتھ ساتھ اپنی معتبریت قائم کرنے اور صحیح خبریں نشر کرنے پر زیادہ توجہ دینی چاہئے اور معمولی خبروں کو سنسنی خیز بنا کر پیش کرنے سے گریز کرنا چاہئے ۔ پرنٹ میڈیا آج بھی زیادہ قابل اعتبار اور زیادہ اہم ہے۔
پرکاش جاؤڈیکر نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کے لوگوں کو اس بات پر از سر نو غور کرنا چاہئے کہ پریس کی آزادی کے ساتھ ساتھ اسے کس طرح ایسا ذمہ دار بنایاجائے جو ملک اور عوام کے مفاد میں ہو ۔ انہوں نے کہا کہ آر این آئی نے نئے اخبارات یا میگزین وغیرہ کے نام کی منظوری کے لئے آن لائن درخواست فارم جمع کرنے کا انتظام کیا ہے اس کے ساتھ ہی اب آن لائن ویری فکیشن بھی ہوسکے گا اور صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعہ یہ بتایاجائے گا کہ اس کی درخواست کس مرحلے میں ہے۔ پرکاش جاؤڈیکر نے کہا کہ ہندوستانی زبان کے اخبارات و رسائل کے لئے اب اچھے دن آنے والے ہیں۔ قبل ازیں آر این آئی کے ڈائریکٹر ایس ایم خان نے بتایا کہ ہر سال یہ رپورٹ پیشکرنی ہوتی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ رواں برس پرنٹ میڈیا کی اشاعت میں5.7فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ہر مہینہ نام کی منظوری کے لئے تقریباً100درخواستیں موصول ہوتی ہیں جس میں سے ہر ماہ35سے40اخبارات کو ناموں کی منظوری دی جاتی ہے ۔
پاکستان، حکومت ہند سے بات کرنا چاہتا ہے یا علیحدگی پسندوں سے؟

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں