حیدرآباد میں تاریخی علم بی بی کا آج جلوس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-04

حیدرآباد میں تاریخی علم بی بی کا آج جلوس


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-nov-04

منصف نیوز بیورو
بی بی کا علم بروز منگل4نومبر کو1بجے دن الاوہ بی بی دبیر پورہ سے برآمد ہوگا ۔ رجنی ہاتھی پر نکالے جانے والی سواری علم بی بی کے ہمراہ علی الدین عارف مجاور، میر قمر حسین رضوی علمبردار کے الاوہ نظام ٹرسٹ کا نمائندہ موجود رہیگا۔ علم مبارک کی سواری کے آگے فتح کا نشان اور ماہی مراتب بھی ہوں گے جس کے پیچھے فولادی علم ہوں گے ۔ بی بی کے علم کا جلوس الاوہ بی بی سے روانہ ہوگا جو شیخ فیض کمان یاقوت پورہ، اعتبار چوک، کوٹلہ عالیجاہ ، چار مینار ،گلزار حوض ، کالی کمان سے ہوتا ہوا پنجہ شاہ قدم رسول پہنچے گا ، جہاں سے پھر علم مبارک براہ اعتبار چوک ، منڈی میر عالم، دارالشفاء ، کالی قبر اور چادر گھاٹ پہنچے گا جہاں علم ٹھنڈے ہوں گے ۔ بی بی کے علم پر مختلف تنظیموں اور ممتاز شخصیتوں کی جانب سے دھٹی پیش کیاجائے گا ۔ جلوس کی گزرگاہوں پر پولیس کی جانب سے وسیع تر بندوبست کیا گیا ہے ۔ شہر کے مختلف ماتمی گروہان، انجمن پروانہ شبیر، انجومن معصومین ، گروہ قاسمی، انجمن پروانہ قاسم ، انجمن العباس ، انجمن حیدریہ، انجمنہ عون محمد ، گروہ جعفری اور ایرانی انجمنیں سینہ کوبی اور ماتم کریں گی ۔ جلوس کے راستہ کے دوران پولیس نے انتہائی وسیع تر بندوبست کیا ہے ۔ پرانے شہر کے ساؤتھ زون کے علاوہ ودسرے علاقوں کی پولیس کو بھی تعینات کیاگیا ہے ۔ راستہ کی دونوں جانب عمارتوں پر بھی پولیس کو تعینات کیاگیا ہے ،۔ بی بی کا علم لیجانے والے ہاتھی کے اطراف ٹاسک فورس اور ایس ٹی ایف کا گھیرا رہے گا ۔ کسی کو بھی قریب آنے نہیں دیاجائے گا ۔ جلوس کی ویڈیو گرافی کی جائے گی ۔ ساؤتھ زون کنٹرول روم سے ویڈیو کے زریعہ اس کی نگرانی کی جائے گی ۔ نئے ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر ستیانارائنا تمام انتظامات کی راست نگرانی کررہے ہیں۔ جلوس کے راستہ میں مختلف افراد کی جانب سے نذرانہ عقیدت کے طور پر دھٹیاں پیش کی جائے گی ۔ جن میں قابل ذکر اسسٹنٹ کمشنر پولیس چار مینار کی جانب سے ان کے دفتر چار مینار کے پاس خراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔
پرانی حویلی کے پاس پرنس مکرم جاہ کی جانب سے ایچ ای ایچ وی نظام امور مذہبی کے نمائندے دھٹی چڑھائیں گے ۔ وہیں پر پرنس شہامت جاہ بھی دھٹی پیش کریں گے ۔ وقف بورڈ کی جانب سے بھی خراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔ ٹریفک پولیس اسٹیشن دارالشفاء کے پاس کمشنر پولیس مہندر ریڈی دھٹی پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں11بجے دن تا9بجے رات ٹریفک تحدیدات عائد کئے ہیں ۔ یہ ٹریفک تحدیدات دبیر پورہ الاوہ بی بی روڈ، بڑا بازار جنکشن، شیخ فیض کمان روڈ، پرانی حویلی ، اعتبار چوک رود، گلزار حوض روڈ، بی بی بازار چوراستہ ، کوٹلہ عالیجاہ ، حافظ ڈنکا مسجد ، چوک میدان خان ،شاہ علی بندہ، چار مینار روڈ ، مدینہ چوراستہ ، دارالشفاء کا لی قبر میں رہیں گے ۔ آر ٹی سی بسوں کا رخ گولی گوڑہ اور رنگ محل روڈ کی طرف موڑ دیاجائے گا۔ جلوس کے اختتام تک بسوں کی آمد و رفت پر بھی پابندی رہے گی ۔ سکندرآباد میں بھی تریفک پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ 4بجے سے 8:30بجے تک یہ پابندی ٹینک بینڈ ، کربلا میدان میں رہے گی جہاں ٹریفک کو چلڈرنس پارک سے کواڈی گوڑہ، راشٹرپتی روڈ، کربلا میدان سے بیگم پیٹ ٹریفک اسٹیشن کی طرف موڑ دیاجائے گا۔ ٹینک بینڈ اور مہاتما گاندھی روڈ سے رانی گنج روڈ یکطرفہ راستہ رہے گا۔

Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں