5 روپئے میں کھانا اسکیم کا نمس ہاسپٹل میں حیدرآباد میئر کے ہاتھوں افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-03

5 روپئے میں کھانا اسکیم کا نمس ہاسپٹل میں حیدرآباد میئر کے ہاتھوں افتتاح


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-nov-03

حیدرآباد
ایس این بی
میئر حیدرآباد محمد ماجد حسین نے بتایا کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں واقع تمام سرکاری دواخانوں میں5روپئے کھانے کی اسکیم کا آغاز کیاجائے گا۔ میئر حیدرآباد نے آج نمس ہاسپٹل میں5روپے کھانے کی اسکیم کا افتتاح انجام دینے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ اس پروگرام میں رکن اسمبلی سی رام چندرا ریڈی اور کارپوریٹر راجو یادوؤ نے بھی شرکت کی ۔ اپنے خطاب میں میئر حیدرآباد نے مزید کہا کہ جی ایچ ایم سی کی جانب سے شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے علاوہ غریب عوام کو 5روپے میں کھانے کی اسکیم فراہم کی جارہی ہے ۔ اس طرح کی کوئی اسکیم ملک میں کہیں بھی نافذ العمل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے عوام کو فائدہ پہنچانے کے لئے مختلف اسکیمات شروع کی گئی ہیں جن کی مرکز نے بھی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ وصول کیاجانے والا ہر ایک روپیہ شہریوں کوبنیادی سہولتیں فراہم کرنے اور ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کے لئے استعمال کیاجائے گا ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے مسائل کی یکسوئی کروانے کے لئے کال سنٹر کا استعمال کریں ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی سی رام چندر ریڈی نے کہا کہ جی ایچ ایم سی، شہر کی ترقی کے لئے سخت جدوجہد کررہا ہے انہوں نے غریبوں کی ضروریات کی تکمیل کرنے کے لئے جی ایچ ایم سی کی جانب سے کی جارہی کوششوں کی ستائش کی ۔ کمشنر بلدیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جی ایچ ایم سی کی جانب سے50مراکز پر شروع کی جانے والی5روپے میں کھانے کی اسکیم کے لئے11کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ تا حا ل اس اسکیم کے16مراکز کا آغاز کردیا گیا ہے جن کے ذریعے یومیہ5500افراد کوکھانا فراہم کیاجارہا ہے اور آئندہ چند ہفتوں میں مزید25مراکز کا قیام عمل میں لایاجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف مقامات سے آئے ہوئے مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والوں کے لئے تمام سرکاری دواخانوں ، نائٹ شیلٹرس فراہم کئے جائیں گے اور انہیں ٹائلٹس اور لاکرس بھی فراہم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹینڈنگ کمیٹی نے منظوری دی ہے جلد ہی ٹینڈرس طلب کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر ڈائرکٹر نمس ڈاکٹر رویندر ناتھ ، اڈیشنل کمشنر روی کرن، ڈپٹی کمشنر سومارا جو اور دیگر موجود تھے ۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں