ٹی ڈی پی کے سرگرم ارکان کے لئے گروپ پرسنل ایکسیڈنٹ پلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-03

ٹی ڈی پی کے سرگرم ارکان کے لئے گروپ پرسنل ایکسیڈنٹ پلان

حیدرآباد
پی ٹی آئی
چندرابابو نائیڈو کی زیرق یادت تلگو دیشم پارٹی نے آج پارٹی کے سرگرم ارکان کو گروپپرسنل ایکسیڈنٹ پالیسی دینے اور نٹیل انشورنس کمپنی سے یادداشت مفاہمت پر دستخط کیے ۔ ملک میں کسی سیاسی پارٹی کی جانب سے یہ اپنی نوعیت کی پہلی شروعات ہے ۔ چندرابابو نائیڈو کے فرزند نارا لوکیش جو پارٹی کی ورکرس ویلفیر ونگ کی قیادت کرتے ہیں نے اورنٹیل انشورنس کمپنی کے چیف ریجنل منیجر راج سیکھر کے ہمراہ این ٹی آر بھون میں یادداشت مفاہمت پر دستخط کیے ۔ اسکیم کے تحت تلگو دیشم پارٹی کے ہر سرگرم رکن کے لئے2لاکھ روپے کا پرسنل انشورنس حاصل ہوگا۔ہلاکت خیز حادثہ کی صورت میں یہ رقم دی جائے گی جب کہ اتفاقی طور پر زخمی ہونے کی صورت میں50ہزار روپے حاصل ہوں گے ۔ اورنٹیل کے ڈیویژنل منیجر ایم شیو نارائنا نے بتایا کہ متوقع گروپ میں ارکان کی تعداد25لاکھ کے لگ بھگ ہوسکتی ہے ۔ اتنے بڑے گروپ کے لئے واحد پالیسی کی اجرائی ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے ۔ تلگو دیشم پارٹی3نومبر سے تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں رکنیت سازی مہم کا آغاز کررہی ہے ۔ پہلی مرتبہ پارٹی کی نظر قومی موقف حاصل کرنے پر ہے ۔ پڑوسی ریاستیں ٹاملناڈو ، کرناٹک ، مہاراشٹرا اور جزائر انڈمان و نکو بار میں بھی رکنیت سازی کی جائے گی ۔

TDP 1st party to sign group personal accident plan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں