مودی نواز ملاقات کا منصوبہ نہیں - پاکستان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-21

مودی نواز ملاقات کا منصوبہ نہیں - پاکستان

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان نے آج کہا ہے کہ کھٹمنڈو میں سارک چوٹی کانفرنس کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے ہندستانی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان باہمی ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا گیا ہے لیکن پاکستان نے کہا کہ قائدین ایسے موقعوں پر غیر رسمی رابطہ کرتے ہیں ۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ، تسنیم اسلم نے26اور27نومبر کو18ویں سارک چوٹی کانفرنس کے دوران دونوں قائدین کے بیچ ملاقات کے امکان کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ جہاں تک ہندوستان کے ساتھ باہمی میٹنگس کا سوال ہے ہمارے پاس آپ کو بتانے کے لئے کچھ نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے دونوں قائدین کے درمیان غیر رسمی رابطہ کے امکان کا اشارہ دیا اور کہا کہ چوٹی کانفرنس کے دوران قائدین کے درمیان رابطہ ہوتا ہے ۔ کشمیری علیحدگی پسندوں کے ساتھ پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی بات چیت کے بعد ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ خارجہ سکریٹری سطح کی بات چیت منسوخ کردی تھی ۔ سرحد کی صورتحال کے بارے میں انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر فی الحال امن ہے اور ہم نے ہندوستان کی جانب سے کسی خلاف ورزی کے بارے میں نہیں سنا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں