ہندوستان افغانستان کی تائید کرتا رہے گا - مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-21

ہندوستان افغانستان کی تائید کرتا رہے گا - مودی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ ہندوستان افغانستان میں ایک مضبوط، پر امن ، خوشحال اور جمہوری ملک کے قیام کی کوششوں کے لئے وہاں کی نئی حکومت کی مکمل تائید کرتا رہے گا۔ مودی نے سابق افغان صدر حامد کرزئی کا استقبال کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے اس موقع پر ہند۔ افغانستان تعلقات کو مضبوط بنانے میں تعاون کے لئے کرزئی کی ستائش کی ۔ وزیر اعظم نے ایک بار پھر کرزئی کو افغانستان میں قومی اتحادی حکومت کی تشکیل اور پر امن اور تاریخی انتقال اقتدار کو یقینی بنانے کے لئے مبارکباد دی۔ دفتر وزیر اعظم نے بتایا کہ کرزئی نے مودی کو نئی حکومت کی تشکیل کے بعد افغانستان کے واقعات کے تعلق سے بریفنگ دی ۔ سابق صدر نے کہا کہ ہندوستان اور افغانستان کے درمیان دوستی آزمودہ ہے ۔ افغانستان نے ملک کی تعمیر نو اور ترقی میں ہندوستان کے تعاون کی ستائش کی جاتی ہے۔ مودی نے کہا کہ وہ آئندہ ہفتہ سارک چوٹی کانفرنس کے موقع پر کھٹمنڈو میں صدر اشرف غنی سے ملاقات کے منتظر ہیں ۔

India will continue full support to Afghanistan: PM Narendra Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں