پی ٹی آئی
پاکستا ن کے شعلہ بیان عالم علامہ طاہر القادری حکومت کے خلاف نئی حکمت عملی کے ساتھ آج وطن واپس ہوئے ۔ وہ تقریباً ایک ماہ قبل وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف اپنا احتجاج کرتے ہوئے بیرون ملک روانہ ہوگئے تھے ۔ پاکستان عوامی تحریک پی اے ٹی کے سربراہ لاہور میں علامہ اقبال انٹر نیشنل ایر پورٹ آپ صبح پہنچے ۔ علامہ اپنا امریکہ، کناڈادورہ منقطع کر کے یہاں آئے ہیں ۔ اطلاع ہے کہ ان ممالک کے دورہ انہوں نے طبی جانچ کے لئے اور پارٹی کو مسلمہ حیثیت قرار دینے کے لئے کیا تھا ۔ ان کا استقبال کرنے کے لئے سینکڑوں کی تعداد میں پی اے ٹی کے ارکان اور عقیدتمند غباروں، پھولوں ، پارٹی پرچموں کے ساتھ آئے تھے ۔ حکومت کوپریشان کرنے نئی حکمت عملی کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔ کناڈا میں رہنے والے عالم نے کہا کہ انہوں نے اب فیصلہ کیا ہے کہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی بیٹھے رہو احتجاج کیاجائے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک مقام پر بیٹھے رہو احتجاج سے جدو جہد کا اظہار نہیں ہوتا لہذا اس تحریک کو ملک بھر میں چلانی ہوگی ۔ ان کے حوالے سے اکسپریس ٹربینون نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ بھکر ، سرگودہ، سیالکوٹ ، منشیر اور کراچی میں23نومبر21,14,5اور25دسمبر کو علی الترتیب ریالیاں منعقد کی جائیں گی ۔ عالم دین اکتوبر کے آخری ہفتہ میں ملک سے نکل گئے تھے ۔ قبل ازیں انہوں نے اپنا دوہ ماہ طویل حکومت مخالف احتجاج پاکستان کے دارالحکومت میں کیا تھا اسے ختم کیا تھا ۔ یہ پیش قیاسی ہونے لگی تھی کہ انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف سے معاہدہ کرلیا ہے ۔ عالم دین نے تاہم کسی بھی معاملت کی تردید کردی۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں