نئے آندھرا دارالحکومت کی تعمیر میں چندا فراد کی رکاوٹیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-09

نئے آندھرا دارالحکومت کی تعمیر میں چندا فراد کی رکاوٹیں

حیدرآباد
یو این آئی
چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرابابو نائیڈو نے آج کہا کہ ریاست کے نئے دارالحکومت کی تعمیر میں چند افراد رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں۔ نائیڈو نے نئے دارالحکومت کی تعمیر کے لئے اراضی کے حصول کا جائزہ لینے کے لئے تشکیل کردہ کمیٹی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ وجئے واڑہ اور گنٹور کے درمیان نئے دارالحکومت کی تعمیر کے مخالف ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ آبادی سے دور جنگل میں نیا صدر مقام تعمیرکیاجائے ۔ نائیڈو نے کہا کہ آبادی سے دور اگر دارالحکومت تعمیرکیاجائے تو اس سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا ،۔ ریاست کے نئے صدر مقام کی تعمیر کے لئے تمام عوام کو تعاون کرنے کی ضرورت ہے ۔ نیا شہر، منصوبہ کے مطابق تعمیرکیاجائے گا جہاں انتہائی عصری سہولتیں فراہم رہیں گی اور یہ شہر منفرد اور ترقی یافتہ ہوگا ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ مرکزی حکومت بھی اس نئے شہر کی تعمیر کے لئے ممکنہ مدد کرے گی ۔ عوام کو بھی چاہئے کہ وہ اس نئے شہر کی تعمیر میں اپنا بھرپور تعاون کریں ۔ اس شہر کی تعمیر کے لئے1.5لاکھ کروڑ روپے کا تخمینہ لگایاگیا ہے ۔ نائیڈو نے احتجاجی کسانوں کو تیقن دیا کہ حکومت ان کسانوں کو متبادل اراضی فراہم کرے گی جن کی زمینات نئے شہر کی تعمیر کے لئے حاصل کی جائیں گی ۔ اے پی کے چیف منسٹر نے یہ بھی کہا کہ زمینات نہ دینے کے لئے کسانوں کو چند قائدین اکساررہے ہیں ، ان قائدین کا یہ طرز عمل مناسب نہیں ہے ۔ دوسری طرف کسانوں نے کہا کہ وہ اس مسئلہ پر حکومت سے بات چیت کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کا قطعی علم نہیں ہے کہ اس نئے شہر کی داغ بیل کے لئے کتنے ایکر اراضی درکار ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں