جنوبی افریقہ میں میک ان انڈیا پروگرام کا کامیاب اختتام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-24

جنوبی افریقہ میں میک ان انڈیا پروگرام کا کامیاب اختتام

جوہانسبرگ
پی ٹی آئی
آیوروید کی قوت محرکہ کو اجاگر کرنے کے لئے ہندوستان نے باہمی تجارت میں اضافہ کے مقصد کے ساتھ یہاں جنوبی افریقہ کے بزنس قائد ین کے رو برو اس کے کلچر اور پکوان کی تکنکس کی نمائش کی ۔ ہندوستان میں نئی حکومت آیوروید علاج کو ایک بری جہت عطا کررہی ہے ۔ آیوروید طریقہ علاج کے لئے ہمارے ملک میں ایک نیا مرکزی وزیر مقرر کیا گیا ہے اور وہ اس کی دیکھ بھال کررہا ہے ۔، آیوروید کے علاوہ یوگا کی بھی تعلیم دی جارہی ہے جس کے لئے ہندوستان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد پیش کی گئی ۔ ہندوستانی قونصل جنرل رندھیر جیسوال نے یہ بات کہی ۔ گزشتہ ہفتہ اختتام پذیر انڈیا ویک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورڈن انسٹی ٹیوٹ آف بزنس سائنس ، یونیورسٹی آف پریٹوریا اور انڈیا بزنس فورم کے اشتراک کے ساتھ ہندوستانی کاروبار پر مشتمل پراڈکٹس کی جنوبی آفریقہ میں نمائش کی جارہی ہے۔ ایک بڑے ہند۔ جنوبی افریقہ کے ارتباط کے لئے وہ کلچر ، بزنس اور باورچی خاجہ کی تکنکس کا متحدہ طور پر ایک پیاکیج پیش کررہے ہیں ۔ یہ شعبے ایسے ہیں جن میں جنوبی افریقہ ہندوستان پر ایک واضح مفاد میں عالمی مسابقت کا لائق ہے اور ان میں فوڈ پراسیسنگ ،کنسٹرکشن ، لاجسٹکس ، کانکنی، سیاحت اور ٹکنالوجی کے حل شامل ہیں ۔ جسوال نے کہا کہ یہ ایسے شعبے ہیں جہاں ہم سوچتے ہیں کہ جنوبی افریقہ ہمارے میک ان انڈیا پروگرام میں ہمارے ساتھ حیرت انگیز مظاہرہ کرسکتا ہے ۔ ساتھ ہی150ہندوستانی کمپنیاں جو جنوبی افریقہ میں موجود ہیں ان شعبوں میں ٹکنالوجی اور مسابقت ثابت کی ہے ۔ جن میں انفارمیشن ٹکنالوجی ، فارما سیو ٹیکلس ، آٹو موبائلس کے شعبے شامل ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں