کالا دھن دہشت گردوں کے ہاتھوں میں جا سکتا ہے - لارڈ سوراج پال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-24

کالا دھن دہشت گردوں کے ہاتھوں میں جا سکتا ہے - لارڈ سوراج پال

لندن
پی ٹی آئی
یہ بتاتے ہوئے کہ کالا دھن دہشت گردوں کے ہاتھوں میں چلا گیا ہے،این آر آئی، صنعت کار لارڈ سوراج پال نے کہا ہے کہ بیشتر ممالک کو اب اس کے خطرات کا احساس ہوا ہے اور وہ اس خطرہ سے مقابلہ کرنے کی ایک کوشش کررہے ہیں ۔ بیشتر ممالک کو کالے دھن کے خطرات کا اب احساس ہورہا ہے جو نہ صرف رقم کے لئے ہے بلکہ بد قسمتی سے یہ دہشت گردوں وغیرہ کے ہاتھوں میں چلا گیا ہے ۔ چنانچہ اس کی وجہ سے انہیں روک تھام کی ایک کوشش کرنی چاہئے ۔ لارڈ پال نے جوکپارا گروپ آف انڈسٹریز کے صدر نشین ہیں ہندوستانیوں کے بیرونی ممالک میں خفیہ اکاؤنٹس میں جمع کالے دھن کو حاصل کرنے نئی ہندوستانی حکومت کی کوششوں پر تبصرہ کررہے تھے ۔83سالہ پال نے کہا کہ دنیا نے تعاون کرنے کا وعدہ کیا ہے کیونکہ یہ صرف ایک ملک کا مسئلہ نہیں ہے ۔ رقم دہشت گردوں کے ہاتھوں میں جارہی ہے اور تمام ممالک اس سے متاثر ہورہے ہیں کیونکہ یہ صرف ایک روزہ یا ایک سالہ افیر نہیں ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ ہفتہ انتباہ دیا تھا کہ کالے دھن کا خطرہ دنیا کے امن اور ہم آہنگی کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی قوت محرکہ کا حامل ہے ۔ انہوں نے ایک بیرونی ملک کے دورہ سے اپنی واپسی کے ایک دن بعد یہ بات کہی تھی۔ جس میں آسٹریلیا میں جی 20چوٹی اجلاس میں کالے دھن کا مسئلہ زیر بحث آیا تھا۔ مودی نے ایک بلاک پر لکھا تھا کہ کالا دھن کو دہشت گردی، منی لانڈرنگ اور منشیات کی تجارت کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے اس خطرہ کے خلاف لڑنے کے لئے ایک عالمی اتحاد کی اپیل کی تھی ۔

black money may fallen into the hands of terrorists, NRI industrialist Lord Swraj Paul

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں