دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں اسرائیل ہندوستان کے ساتھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-27

دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں اسرائیل ہندوستان کے ساتھ

نئی دہلی
آئی اے این ایس
26/11ممبئی حملوں کے مہلوکین کو یاد کرتے ہوئے اسرائیل نے جس کے چار شہری مرنے والوں میں شامل تھے آج کہا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں وہ ہمیشہ ہندوستان کے ساتھ رہے گا ۔ ممبئی حملوں کے6سال کی تکمیل کے موقع پر ایک سرکاری بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیلی سفیر برائے ہندڈینیل کارمون نے کہا کہ آج ہم ہندوستانی عوام کے ساتھ26/11ممبئی دہشت گر د حملہ کے مہلوکین کو یاد کرنے والوں میں شامل ہیں ۔ مہلوکین کے خاندانوں کے ساتھ ہماری ہمدردی ہے ۔ ہم دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے انتھک جدو جہد کرنے پر ہندوستان کے عوام، حکومت اور سیکوریٹی فورسس کی ستائش کرتے ہیں ۔ انہوں نے دنیا بھر میں رہنے والے ہندوستانی اور اسرائیلی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اسرائیلی سفیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی ایک عالمی مشن ہے اور اسرائیلی اس جنگ میں ہندوستان اور تمام اقوام کے ساتھ شامل ہے اور ہمیشہ رہے گا ۔ یاد رہے کہ 26تا28نومبر2008ء کو ممبئی میں مبینہ10پاکستانی بندوق برداروں کے حملہ میں166افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں4اسرائیلی شامل تھے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں