بہار کے سینکڑوں لاپتہ بچوں کی جلد تلاش کرنے سپریم کورٹ کا حکم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-14

بہار کے سینکڑوں لاپتہ بچوں کی جلد تلاش کرنے سپریم کورٹ کا حکم

نئی دہلی
یو این آئی
سپریم کورٹ نے حکومت بہار کو ریاست کے 646 گمشدہ بچوں کو جلد از جلد تلاش کرنے کا حکم دیا سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ایچ ایل دتو کی قیادت والی بنچ نے نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی کے غیر سرکاری این جی او بچپن بچاؤ آندولن کی عرضی پر سماعت کے دوران ریاستی حکومت کو یہ حکم دیااور تین ہفتے کے اندر حکم کی تعمیل کرنے اور اس سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے ۔ سپریم کورٹ کا یہ حکم اس وقت آیا ہے جب حکومت بہار کے وکیل نے عدالت کو بتایا ہے کہ ریاستی پولیس نے گزشتہ چھ دنوں کے اندر633گمشدہ بچوں میں سے169بچوں کو برآمد کرلیا ہے ۔ بنچ نے اس پر کہا کہ جب چھ دنوں میں160بچوں کو برآمد کیا جاسکتا ہے تو بقیہ464لا پتہ بچوں کو تلاش کرنے میں بھی زیادہ وقت نہیں لگے گا ۔ چیف جسٹس ایچ ایل دتو نے ریاستی حکومت کی سرزنش کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اس نے یہی کام سماعت سے قبل ہی کیوں نہیں کرلیا کیا ہر معاملے میں عدالت کو ہی مداخلت کرنی پڑے گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں