پاکستانی چینلس کی پیشکشی پر مرکز کو دہلی ہائی کورٹ کی نوٹس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-06

پاکستانی چینلس کی پیشکشی پر مرکز کو دہلی ہائی کورٹ کی نوٹس

نئی دہلی
پی ٹی آئی
دہلی ہائی کورٹ نے مرکز سے کہا ہے کہ وہ ایک درخواست کا جواب دے جس میں الزام لگایا گیا کہ ممنوعہ پاکستانی ٹی وی چیانلس کو یہاں پیش کیاجارہا ہے جس پر مخالف ہندوستان مواد دکھایاجارہا ہے اور ان کی نشریات فوری روکنی چاہئے ۔ چیف جسٹس جی روہنی اور جسٹس راجیو سہا ئے اینڈ لا کی بنچ نے وزارت اطلاعات و نشریات اور امور داخلہ سے کہا کہ وہ حلف نامہ داخل کرتے ہوئے بتائیں کہ کس طرح ان چیانلس اور ان پر دکھائے جانے والے مواد پر کنٹرول کیاجاسکتا ہے ۔ عدالت نے اس معاملہ کی آئندہ سماعت21جنوری2015مقرر کی ہے ۔ عدالت نشاد شرما نامی ایک شخص کی درخواست پر سماعت کررہی ہے ۔ جنہوں نے الزام لگایا ہے کہ وہ پاکستانی چیانلس جن پر حکومت نے پابندی لگائی ہے ، ڈش ٹی وی پر درکار اجازت کے بغیر دکھائے جارہے ہیں۔ شرما نے16چیانلس بشمول پی ٹی وی ہوم، ہم ٹی وی ، ایکسپریس انٹر ٹینمنٹ اکسپریس نیوز۔ خیبر ٹی وی شامل ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں