چین کے زنجیانگ میں دہشت گرد حملہ - 15 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-30

چین کے زنجیانگ میں دہشت گرد حملہ - 15 ہلاک

بیجنگ
پی ٹی آئی
چین کے زنجیانگ صوبہ میں آج ایک دہشت گرد حملہ میں 15افراد ہلاک ہوگئے جن میں11فسادی بھی شامل ہیں، جب کہ دیگر14افراد زخمی ہوگئے ۔ حملہ شمال مغربی صوبہ سیاچ کاؤنٹی میں کیا گیا ۔ ٹیانشان نیوز ویب سائٹ نے بتایا کہ حملہ آوروں نے گاڑیوں ، چاقوؤں اور دھماکو اشیاء کو حملہ میں استعمال کیا اور یہ بھی دعویٰ کیا گیاکہ مرنے والوں میں11حملہ آور بھی تھے ، جنہیں فسادی کا نام سرکاری میڈیا نے دیا ہے ۔ زنجیانگ نسل پرست ایغور مسلمانوں کا وطن ہے اور وہ سارا علاقہ کئی برسوں سے مقامی دیگر صوبہ سے نقل مقام کرکے آنے والوں کے درمیان لڑائی کا مرکز بن گیا ہے ۔ اس علاقہ میں چند سال قبل پر تشدد حملے بھی ہوئے ہیں جن کے لئے چین یہ الزام عائد کرتا ہے کہ القاعدہ کی تائید والی مشرقی ترکستان اسلام تحریک( ای ٹی آئی ایم) اس کی ذمہ دار ہے ۔ ژنہوا نے کہا کہ آج کا حمل فسادیوں نے دھماکو ڈیوائس پھینک کر کیا ۔ جو مقامی وقت کے مطابق1:30بجے دوپہر کیا گیا ۔ قریب سے طلایہ گرد پولیس نے 11افراد کو ہلاک کردیا ۔ دھماکو ڈیوائس ، چاقو، کلہاڑیاں حملہ کے مقام پر دستیاب ہوئے۔ زخمیوں کا علاج مقامی ہاسپٹلوں میں کیاجارہا ہے ۔ اس سال جولائی میں عسکریت پسندوں کے ایک گروپ جو چاقوؤں اور کلہاڑیوں سے مسلح تھا37افراد کو صوبہ میں ہلاک کردیا۔ مقامی عدالت نے12دہشت گردوں کو موت کی سزا سنائی جب کہ دیگر15کو موت کی سزا معاف کردی۔ رائٹر کے بموجب چین کے زنجیانگ علاقہ میں 15افراد ہلاکا ور دیگر 14زخمی ہوگئے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے مقامی حکام کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے ۔ 11مہلوکین کو فسادی قرار دیا گیا ہے ۔ جو فوڈ اسٹالس کی سڑک پر آئے گھے ، جہاں انہوں نے دھماکو اشیاء پھینکے اور لوگوں پر حملہ کردیا۔

Xinjiang attack leaves at least 15 dead

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں