کالا دھن واپس لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی - وزیراعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-03

کالا دھن واپس لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی - وزیراعظم مودی

نئی دہلی
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی بیرونی ممالک سے کالا دھن کی واپسی کے اپنے عزم مصمم کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ان کے لئے عقیدہ کی بات ہے اور ان کا عہد ہے آل انڈیا ریڈیو کے ذریعہ دوسری مرتبہ’’ من کی بات‘‘ پروگرام پر شہرویں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیرا عظم نے کہا کہ وہ عوام کو اس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ کالا دھن کو واپس لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔ یہ رقم ملک کے غریبوں کی ہے اور اسے لازماً وطن واپس لانا ہوگا ۔ انہیں یقین ہے کہ ملک کے شہری اس مسئلہ پر ان پر بھروسہ رکھتے ہیں لیکن اس کے باوجود اپنے عزم کا اعادہ کرنا چاہتے ہیں کہ ہندوستان سے باہر جو بھی غیر قانونی رقم ہے اسے واپس لایاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس سلسلہ میں درست سمت میں اقدامات کررہی ہے ۔
صفائی مہم کے بارے میں مودی نے کہا کہ کوئی تصورنہیں کرسکتا کہ یہ تحریک اتنے بڑے پیمانے پر چلائی جائے گی جس کے بہتر نتائج دیکھنے میں آرہے ہیں۔ صفائی مہم کے ود اہم پہلوں کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ایک تو موجودہ گندگی دور ہوسکتی ہے دوسرے عوام کو یہ جذبہ ملے گا کہ وہ ائندہ سے گندگی نہیں پھیلائیں گے ۔ انہیں اس بات سے خوشی ہے کہ بچوں میں بھی اب صفائی کے بارے میں شعور بیدار ہوگیا ۔ سرکاری عہدیدارہوں یا کھلاڑی، فلم اسٹار ہو یا تاجر، سائنسداں ہو یا سما ج کے کسی اور شعبہ کے افراد ان سے ملاقات کرنے والے افراد سماجی مسائل پر اپنی ذمہ داری کے بارے میں بات کررہے ہیں ۔ وزیر اعظم نے وزارت فروغ انسانی وسائل کے عہدیداروں کی2اختراعی اسکیمات کے لئے ستائش کی ۔ وہ وزارت کی جانب سے فنی تعلیم جاری رکھنے خصوصی اہلیت کے حامل بچوں کے لئے ایک ہزار اسکالر شپس کی اجرائی اور کیندر ودیالیہ اور تمام مرکزی یونیورسٹیوں کے لئے خصوصی اہلیت کے حامل طلبہ کی مناسب انفراصٹرکچر فراہم کرنے فی کس ایک لاکھ روپے گرانٹ کی منظوری کا حوالہ سے یہ بات کررہے ہیں ۔
مودی نے اس بات پر بھی خوشی ظاہر کی کہ ان کے گزشتہ ریڈیو خطاب کے بعد سے کھادی کی فروخت میں دوگنا سے زیادہ اضافہ ہوگیا۔ پہلے خطاب میں انہوں نے عوام سے کم از کم ایک کھادی لباس خریدنے کی گزارش کی تھی ۔ دیوالی کے موقع پر سیاچن میں بہادر سپاہیوں سے اپنے تبادلہ خیال کے حوالے سے مودی نے کہا کہ وہ سرحد پر اس لئے گئے کیونکہ ہم ان ہی کی وجہ سے دیوالی مناسکتے ہیں ۔

Modi reffirms commitment to bring back black money

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں