انڈونیشیا میں مسلم خواتین کا مخصوص مقابلہ حسن - تیونس کامیاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-23

انڈونیشیا میں مسلم خواتین کا مخصوص مقابلہ حسن - تیونس کامیاب

جکارتہ
یو این آئی
انڈو نیشیا میں منعقدہ مسلم خواتین کے مخصوص منفرد مقابلہ حسن میں شمالی افریقہ کے عرب ملک تیونس کی دوشیزہ فاطمہ بن غفراش مسلم دنیا کی ملکہ حسن قرار پائی ہیں۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ منفرد مقابلہ حسن انڈونیشیا میں منعقد کیا گیا تھا جس میں 18مسلم ممالک کی18سے27سال تک کی عمر والی25دو شیزاؤں نے حصہ لیا ۔ ان میں4امیدوار وں کا تعلق3عرب ممالک سے تھا ۔ انڈونیشیا میں ہونے والا یہ اپنی نوعیت کا چوتھا سالانہ مقابلہ تھا جس میں جنگ و جدل سے متاثرہ شام اور عراق جیسے ملکوں کی دو شیزاؤں کی بھی حوصلہ افزائی اور ان کی مدد کی کوشش کی جاتی ہے۔ انڈونیشیا کے شہر بوگیا ، کارٹا، میں منعقدہ مقابلہ حسن میں6مقامی دوشیزاؤں ، مصر اور ملائیشیا سے 2,2جبکہ فلسطین ، تیونس ، ایران، ترکی ، جنوبی افریقہ، ہالینڈ کناڈا ، امریکہ، جرمنی ، نائیجیریا ، بنگلہ دیش ، ہندوستان ، سنگاپور ، برطانیہ ، ٹرینڈااور ٹوبا گو جیسے ممالک کی ایک ، ایک دوشیزہ نے حصہ لیا ۔ عرب ممالک سے مقابلہ میں حصہ لینے والی دوشیزاؤں میں تیونس کی فاطمہ بو غفراش، فلسطین کی حنا ابو اسماعیل اور مصر کی ندا مصطفیٰ الاسمر اور آیہ ابو قورہ شامل تھیں ۔2011ء،2012ء اور2013میں ان مقابلوں میں نائیجیریا کی اوبائیمی ،عائشہ اجیبولا ، انڈونیشیا کی نینا سبتیانی اور ڈیکار سیتانی ملکہ حسن قرار دی گئی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر اس مقابلے میں25دوشیزاؤں نے حصہ لیا لیکن ابتدائی مقابلے میں10کو خارج کردیا گیا تھا ۔ ان میں سے15کے درمیان مزید مقابلے کرائے گئے اور حتمی طور پر ان میں سے تین کو فائنل کی اگیا ۔ ان میں ایران کی سامانہ زاند، نائیجیریا کی بلقیس اوبیایو اور تیونس کی فاطمہ شامل تھیں۔ ایرانی دوشیزہ مقابلے میں دوسرے نمبر اور نائیجیریا کی تیسری نمبر پر رہی جب کہ تیونس کی22سالہ فاطمہ بن بوغفراش اسلامی دنیا کی ملکہ حسن قرار پائی ۔ رپورٹ کے مطابقThe World Muslimah Awardنامی ویب سائٹ نے اسلامی دنیا کی ملکہ حسن قرار پانے والی دوشیزہ کے انعامات کی تفصیلات جاری کی ہیں ۔ مقابلے میں اول آنے والی دوشیزہ کو کئی انعامات دئیے جاتے ہیں ۔ اسے حج بیت اللہ کے لئے اپنے خاندان کے دو افراد کے ساتھ مکہ مکرمہ کے ٹکٹ ، یوروپ، مشرق وسطیٰ، ترکی، برونائی ، ملائیشیا ، ہندوستان اور ایران میں سے جہاں جانا چاہے تعلیمی اور ثقافتی ٹور کے اخراجات کے ساتھ ایک سنہری گھڑی جس کی مالیت دس ہزار ڈالر یا مساوی مالیت کے دینار انعام میں دئیے جاتے ہیں ۔

Tunisian wins Muslim beauty pageant

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں