منگل یان سال کے بہترین ایجادات میں شامل - ٹائم میگزین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-23

منگل یان سال کے بہترین ایجادات میں شامل - ٹائم میگزین

نیویارک
رائٹر
ممتا ٹائم میگزین نے ہندوستان کے منگل یان کو2014ء کے بہترین ایجادات میں شامل کیا ہے اور اسے ٹکنالوجی کے میدان میں بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے سے ہندوستان کو مختلف سیاروں کے لئے شروع کئے جانیو الے مشن میں اپنے قدم جمانے کا موقع حاصل ہوا ہے ۔ ٹائم میگزین نے منگل یان کو دی سوپر مارٹ اسپیس کرافٹ کا نام دیا ہے اور کہا ہے کہ کوئی بھی مریخ پراپنی پہلی کوشش میں پہنچنے میں کامیاب نہیں ہو پایا تھا ۔ اس نے لکھا ہے کہ امریکہ اور یورپ بھی ایسا نہیں کرسکتے تھے لیکن24ستمبرکو ہندوستان نے یہ کارنامہ انجام دیا۔ ایسا وقت ہوا جب منگل یان اس سرخ سیارے کے مدار میں داخل ہوگیا۔ یہ ایک کامیابی ہے جو دیگر ایشیائی ممالک حاصل نہیں کرپائے ۔ ٹائم میگزین نے منگل یانکو 2014ء کے25سب سے بہترین ایجادات میں شامل کیا ہے جو دنیا کو بہتر، خوبصورت اور چند معاملات میں لچسپ بنانے والے ہیں۔ واضح رہے کہ منگل یان کو انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن( اسرو) نے تیار کیاتھا اور اس پر7.4کروڑ ڈالر کی لاگت آئی تھی ۔ میگزین کے مطابق منگل یان پر جو پانچ طرح کے آلات نصب کئے گئے ہیں ان کے ذریعہ سے اس سیارے کا صحیح طور سے اندازہ لگایاجائے گا اور اس کی سطح کی بناوٹ کے سلسلہ میں اطلاعات حاصل کی جاسکیں گی ۔ اس میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کے ذریعہ ہندوستان کو مختلف سیاروں کے لئے شرو ع کئے جانے والے مشن میں اپنے قدم جمانے کا موقع حاصل ہوا ہے۔ اس سے ملک کو اسپیس پروگرام اور خاص طور پر سائنس کے میدان میں ترقی کرنے کے مواقع ملیں گے ۔

Mangalyaan Among Best Inventions of 2014: TIME Magazine

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں