مسلح افواج ضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کریں - صدر جمہوریہ کا خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-22

مسلح افواج ضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کریں - صدر جمہوریہ کا خطاب

تیزپور
پی ٹی آئی
صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج آسام کے تیز پور میں واقع ہندوستانی فضائیہ کے115ہیلی کاپٹر یونٹ اور26جنگی بیڑوں کو اسٹینڈرڈس عطا کئے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ انہیں یہاں ایئر فورس اسٹیشن تیز پور میں115ہیلی کاپٹر یونٹ اور26جنگی بیڑوں کو اسٹینڈرڈس عطا کرنے پر بہت زیادہ خوشی محسوس ہورہی ہے ۔ یہ اسٹیشن مشرقی سیکٹر میں ہندوستانی فضائیہ کا اولین ایر بیس ہے ۔ ان پرواز یونٹوں کا ایک پر فخر ماضی ہے اور پیشہ ورانہ کارکردگی کی ایک زبردست روایت ہے ۔ اپنی شروعات سے ہی انہوں نے قوم کی زبردست خدمت کی ہے اور ہمیں قابل فخر بنایا ہے ۔ ان کی مالا مال وراثت اور امتیازی کارکردگی سے متعلق ان کی زبردست کوششوں نے دوسروں کے لئے ایک نظیر قائم کردی ہے۔ باد مخالف کی صورت میں ان کی بے غرضانہ خدمت اور حوصلے کے عوض ملک آج انہیں اعزاز سے نوازرہا ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ امن اور سلامتی کے تحفظ کے لئے اور ہمہ گیر ترقی کو فروغ دینے کے لئے ہمارے لئے ناگزیر ہوگیا ہے کہ ایک مضبوط ڈیفینس رکھیں ۔ حالانکہ ایک ملک کی حیثیت سے ہم امن و سلامتی کے تئیں پابند عہد ہیں تاہم ہمیں اپنے ملک کے اقتدار اعلیٰ کے تحفظ کے لئے اپنی طاقت کے استعمال کے لئے تیار رہنا چاہئے ۔ بر صگیر کو در پیش مختلف خطرات کے خلاف خبر دار کرتے ہوئے صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کہا کہ ہندوستان کے لئے یہ لازمی ہے کہ وہ ایک موثر مزاحمت اور ترقی کے فروغ کے لئے مضبوط دفاع کا حامل ہو ۔ اس کو اپنی طاقت استعمال کرنے تیار رہنا چاہئے اگر ضرورت پیدا ہو ۔ آج ہمارا ملک تمام شعبوں میں ترقی کے راستہ پر ہے۔ جب کہ تمام حقیقتوں میں ملک کی نشوونما اور ترقی ہونی چاہئے ۔
بر صغیر کو بھی خاص طور پر غیر سرکاری کرداروں سے مختلف خطرات در پیش ہیں۔ امن اور ہم آہنگی کے تحفظ اور ہمہ جہتی ترقی کے لئے ہمارے لئے یہ لازمی ہے کہ ہم ایک موثر مزاحمت اور مضبوط دفاع کی صلاحیت کے حامل ہوں۔ پرنب مکرجی نے تیز پور ایئر فورس اڈہ پر یہ بات کہی ۔، صدر جمہوریہ نے جو مسلح افواج کے سپریم کمانڈ بھی ہیں کہا کہ حالانکہ ایک ملک کے طور پر ہندوستان امن کا ٹھوس پابند ہے ۔ ہم کو ہمارے ملک کے اقتدار اعلیٰ کے تحفظ کے لئے طاقت کا استعمال کرنے کے لئے تیار رہنا ہوگا ۔ اگر ایسی ضرورت پیش آئے۔ ہم ایک ایسی قوم ہیں جس کا تمام شعبوں میں مساویانہ سلوک پر ایقان ہے ۔ مرد اور خواتین جو آج ہمارے رو برو کھڑے ہیں ہمارے خواب کو شرمندہ تعبیر کرسکتے ہیں۔ اور اس کاز کے ضمن میں عہد کے پابند ہیں ۔

India must be prepared to use might if need arises - Pranab

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں