ملک میں سب سے زیادہ جھیلیں تلنگانہ میں موجود - وزیر آبپاشی تلنگانہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-21

ملک میں سب سے زیادہ جھیلیں تلنگانہ میں موجود - وزیر آبپاشی تلنگانہ

حیدرآباد
یو این آئی
تلنگانہ کو اس حیثیت سے امتیاز حاصل ہے کہ یہاں ملک کی دیگر ریاستوں کے مقابلہ سب سے زیادہ تعداد میں جھیلیں پائی جاتی ہیں ۔ وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران آج اس بات کا انکشاف کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت ان جھیلوں کو جنہیں متحدہ آندھرا پردیش کی حکومت نے نظر انداز کررکھا تھا، فروغ دینے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مشن کاکتیہ کے تحت بڑے پیمانے پر جھیلوں کے فروغ اور انکے تحفظ کے کاموں کا آغاز کیاجائے گا۔ انہوں نے ارکان کو تیقن دیا کہ جھیلوں کے فروغ کے پروگراموں پر عمل آوری میں بد عنوانیوں کی روک تھام کے لئے بھی موثر اقدامات کئے جائیں گے ۔ اس کے بعد ہی اصل کام کا آغاز ہوگا۔
عوام کی شراکت داری کے ساتھ یہ کام انجام دیاجائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت،نا صرف تباہ شدہ جھیلوں کے احیاء کا منصوبہ رکھتی ہے بلکہ ان کے تحفظ کے لئے بھی تفصیلی پروگرام مرتب کیاجارہا ہے کیونکہ دیہی تلنگانہ کے زرعی شعبہ کے لئے ان جھیلوں کا انتہائی اہم رول ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بیشتر جھیلیں کاکتیہ اور نظام ادوار حکومت میں تعمیرکی گئی تھیں۔ قبل ازیں ارکان نے جھیلوں کے تحفظ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مباحث میں حصہ لیا اور اسکا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومت سے اسکیم پر موثر عمل آوری کا مطالبہ کیا۔ تلگو دیشم رکن اسمبلی ای دیا کر راؤ نے کہا کہ اگر حکومت سنجیدگی کے ساتھ اسکیم پر عمل آوری کرتی ہے تو ان کی پارٹی بھرپور تعاون کرے گی۔

Telangana had the highest number of lakes in the country

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں