سبکدوشی کی عمر میں اضافہ نہیں ہوگا - وزیر خزانہ تلنگانہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-21

سبکدوشی کی عمر میں اضافہ نہیں ہوگا - وزیر خزانہ تلنگانہ

حیدرآباد
یو این آئی
تلنگانہ کے وزیر خزانہ ای راجندر نے کہا ہے کہ سر کاری ملازمین کی سبکدوشی کی حد عمر میں اضافہ نہیں کیاجائے گا۔ انہوں نے اسمبلی میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کو عمر58سال ہونے پر سبکدوش کردیاجائے گا۔ سبکدوشی کی یہ عمر موجودہ طور پر جاری ہے ۔ ریاست کے لاکھوں نوجوان تلنگانہ کی تشکیل کے بعد ملازمتوں کے لئے بے چین ہیں اور حکومت سے اس سلسلہ میں امید کررہے ہیں اسی لئے وظیفہ پر سبکدوشی کی حد عمر میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ۔ وزیر فینانس نے ایوان پر واضح کیا کہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد لاکھوں بے روزگار نوجوان ملازمتوں کے حصول کے منتظر ہیں ۔ چنانچہ حکومت نے اس بات کا فیصلہ کیا کہ سرکاری ملازمین کی سبکدوشی کی58سال کی عمر میں اضافہ نہیں کیاجائے گا۔ انہوں نے اس بات کا اعلان کیا کہ حکومت نئی ریاست میں نوجوانوں کی توقعات کے مطابق جلد ہی سرکاری جائیداد وں پر تقررات کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت موجودہ ملازمین کی سبکدوشی کی عمر میں اضافہ کو منظوری دیتی ہے تو ایسی صورت میں نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی ہوگی ۔ وزیر فینانس نے کہا کہ ہر سال10ہزار ملازمین خدمات سے سبکدوش ہوتے ہیں اور اگر ملازمین کی عمر میں اضافہ کو 58سال سے60سال کیاجاتا ہے تو پھر کوئی جائیدادیں مخلوعہ نہیں رہیں گی۔

No increase in the age for retirement in Telangana

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں