پی ٹی آئی
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ نریندر مودی حکومت کا ’’سوچھ بھارت ابھیان‘‘ سابقہ یوپی اے حکومت کی مکمل نقالی ہے ، کیرالہ کے مثالی سیاحت پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے منموہن سنگھ نے کہا کہ سوچھ بھارت ابھیان ، سابقہ حکومت کی نرمل بھارت ابھیان ، کے مکمل نقل ہے جسے موجودہ حکومت نے سوچھ بھارت ابھیان کے نام سے شروع کیا ہے ۔ ویسے ایک گلاب کو آپ گلاب ہی کہیں گے ۔ کانگریس اس بات کی شدید مذمت کرتی ہے کہ مودی حکومت پارٹی کی سابقہ پالیسیوں کو دیگر دوسرے ناموں سے جاری کرتے ہوئے اپنے کارنامے ظاہر کررہی ہے ۔
نئی دہلی سے پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی چائی باسا کی ایک انتخابی ریلی میں وزیر اعظم کی ’’سوچھ بھارت ابھیان‘‘ کے متعلق خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے وعدہ کیا تھا کہ وہ عوام کو نوکری دلائیں گے لیکن اس کے بجائے انہوں نے عوام کے ہاتھوں میں جھاڑو تھما دیا۔ نیز کہا کہ مودی نے انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ میں صنعتیں ،سڑکیں اور ہوائی اڈے تعمیر کروں گا جس کے ذریعہ عوام کو روزگار دستیاب ہوگا لیکن جب وہ بر سر اقتدار آئے تو طرفہ تماشہ یہ ہے کہ انہوں نے لوگوں کے ہاتھوں میں جھاڑو تھما دیا اور خود ہوائی دوروں میں لگ گئے ۔ راہول نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی’’محض10صنعتکاروں کے وزیر اعظم ہیں ۔‘‘ نیز کہا کہ کانگریس اور بی جے پی میں فرق صرف اتنا ہے کہ کانگریس تمام معاملات میں لوگوں کو ساتھ لے کر چلتی ہے جب کہ بی جے پی اپنی مرضی اور طاقت کے زور پر عوام پر حکومت کرنا چاہتی ہے ۔
Swachh Bharat 'Repackaged' Initiative of UPA Government: Manmohan Singh
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں