پی ٹی آئی
سنگاپور جہادی گروپ داعش کے خلاف امریکہ زیر قیادت بین الاقوامی اتحاد میں شامل ہونے والا ہے ۔ وزیر دفاع نیگ فینگ ہین نے پارلیمنٹ کو حکومت کے اس فیصلہ سے آگاہ کرتے ہوئے وضاحت کی کہ امریکہ زیر قیادت بین الاقوامی اتحاد میں33ممالک کے فوجی شامل ہیں جو عراق اور شام میں جہادی گروپ کے خلاف بر سر پیکار ہیں۔انہوں نے یہ حوالہ بھی دیا کہ سابق میں سنگاپور آرمد فورسیز مذہبی انتہا پسندوں کے خلاف ہمہ قومی اتحاد میں خدمات انجام دے چکی ہیں۔ جن کی دہشت گرد سرگرمیاں ملک اور قوم کے لئے سنگین خطرہ ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ قبل ازیں سنگاپور افغانستان میں القاعدہ اور طالبان کے خلاف لڑائی میں حصہ لے چکا ہے ۔ ایک رکن پارلیمنٹ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے یہ وضاحت بھی کردی کہ ایس اے ایف اپنے وسائل کے جائزہ میں رہتے ہوئے کار آمد اور مستقل خدمات انجام دیں گی ۔ خدمات میں امریکی سنٹرل کماندر اور سی جے ٹی ایف ہیڈ کوارٹرس کو رابطہ کار آر منصوبہ سازافسران روانہ کرنا شامل ہے ۔
وزیر دفاع نے یہ بھی بتایا کہ فضاء سے فضاء میں ایندھن کی سربراہی کا اہل ایم سی135ٹینکر طیارہ کے علاوہ امیجری انالیسس ٹیم بھی روانہ کی جائے گی ۔ یہ تمام سازو سامان افغانستان میں تعینا ت تھے ۔ ہماری خدمات کافی موثر ثابت ہوئی تھیں ۔ اور بین الاقوامی شراکت داروں نے اس کا اعتراف کرتے ہوئے ہماری کاوشوں کی ستائش بھی کی تھی ۔ عراق اور شام کی سرزمین پر تاہم ہمارے فوجیوں کے قدموں کے نشان نہیں پڑیں گے ۔ اس کے بجائے وہ پڑوسی ممالک میں ایسی خدمات انجام دیں گے ۔ مشن کی تکمیل کے دوران سنگا پور ، آرمڈ فورسز بلا شبہ خطرات سے دوچار ہوں گی ۔ ان خطرات سے ان کے متاثر نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لئے فوجیوں کو تمام درکار سازو سامان سے لیس کیاجائے گا ۔ استعمال اسلحہ سے متعلق اضافی تربیت دی جائے گی اور جارح عناصر کے علاوہ آئی ای ڈیز سے محفوظ رہنے کی بھی خصوصی تربیت دی جائے گی۔ چینل نیوز ایشیاء نے وزیر دفاع کے حوالہ سے یہ تفصیلات بتائیں۔
Singapore will join coalition against Islamic State
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں