سنت رام پال گرفتار - بغاوت کا کیس درج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-20

سنت رام پال گرفتار - بغاوت کا کیس درج

چندی گڑھ
یواین آئی
ہریانہ کے ضلع حصار میں بروالہ قصبہ میں واقع ستلوک آشرم کے63سالہ خو د ساختہ مذہبی رہنما سنت رام پال کو پولیس نے آج شب گرفتار کرلیا اور اس کے ساتھ ہی پچھلے کئی دنوں سے جاری پولیس کے ساتھ سنت کی آنکھ مچولی کا کھیل بھی ختم ہوگیا ۔ ہریانہ پولیس اور مرکزی ریزور پولیس فورس( سی آر پی ایف) نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے آج آشرم میں داخل ہوکر سنت رام پال کو گرفتار کیا اور اس کے بعد انہیں ایمبولینس میں بٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ۔ قبل ازیں ہریانہ پولیس نے آج رام پال کے خلاف تحت دفعہ124(A)قانون تعزیرات ہند، غداری کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ آج انہیں حصار کی عدالت میں اور کل جمعہ کے روز ہائی کورٹ میں پیش کیاجائے گا۔ رام پال، تقریباً گزشتہ د و ہفتوں سے گرفتاری سے بچ رہے تھے ۔ اس سے قبل پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ رام پال، ضلع حصار کے بروالا ٹاؤن میں ہنوز اپنے آشرم میں موجود ہیں۔ رام پال کے کم ازکم450حامیوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان میں سے بعض کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ۔ قبل ازیں رام پال کے کمانڈوز کو تحویل میں لے لیا جاکر پولیس نے ان سے پوچھ تاچھ کی تھی ۔ حکومت ہریانہ کی اطلاع کے مطابق، ستلوک آشرم میں6نعشیں بھی دستیاب ہوئیں جن کا پوسٹ مارٹم جاری ہے ۔ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی وجہ کا پتہ چل سکے گا ۔ ادھر پولیس نے اس بات کی تردید کی ہے کہ اس کے دو جوان تصادم میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ وششٹ نے میڈیا ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل رات آشرم میں سے دو ہزار افراد کا تخلیہ کرایا گیا ۔ آدھی رات کے بعد آشرم کے باہر را م پال کے چیلوں کی زبردست تعداد دیکھی گئی ۔ پولیس نے بتایا کہ ان چیلوں کو ریلوے اسٹیشن اور بس اسٹانڈس پر پہنچا دیا گیا ۔ قبل ازیں پولیس نے رام پال کے حامیوں کو منتشر کرنے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے شل برسائے ۔ آبی توپیں بھی استعمال کی گئیں ۔ بتایاجاتا ہے کہ ان حامیوں نے سیکوریٹی عملہ پر پتھراؤ کیا اور بندوقوں سے فائرنگ کی
معتبر ذرائع نے بتایا کہ ایک خاتون کا قلب کی حرکت بند ہونے سے انتقال ہوگیا ۔یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ پنجاب و ہریانہ کورٹ نے گزشتہ5نومبر سے رام پال کے خلاف تین مرتبہ قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے ہیں ۔ تازہ ترین وارنٹ گزشتہ پیر کو جاری کیا گیا اور عدالت نے رام پال کو خود سپردگی کے لئے21نومبر تک کی مہلت دی تھی ۔ تاہم آشرم کے اندراور چھت پر رام پال کے چیلے اور کمانڈوز نے صورتحال پر قریبی نظر رکھی ہوئی تھی ۔ آئی اے این ایس کے بموجب ستلوک آشرم کے اندر رام پال اور خانگی فوج کے رضا کار ، رام پال کے چیلوں کو یرغمال بنائے ہوئے تھے اور’’خواتین اور بچوں کو ڈھالوں کے طور پر استعمال کررہے تھے ۔ ’‘کل تصادم کے واقعات میں تقریباً300افراد بشمول110پولیس والے زخمی ہوگئے تھے۔ ضلع حکام نے بتایا کہ گزشتہ چند روز سے آشرم کامپلکس میں زائد از10ہزار افراد تھے ۔ آج صبح آشرم کامپلکس کی20فٹ بلند دیوار کا ایک حصہ گرادئیے جانے کے بعد یہ لوگ وہاں سے جانا شروع ہوئے ۔ ایک ضلع عہدیدار نے بتایا کہ’’ ہم نے ایسے لوگوں کو بس اسٹانڈس اور ریلوے اسٹیشنوں تک پہنچنے میں مدد دینے کے لئے ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کی ۔ ہریانہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری( امور داخلہ) پی کے مہا پترا نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ پولیس نے کل بہت صبرو تحمل سے کام لیا اور ایک گولی بھی نہیں چلائی ۔

Sant Rampal arrested in Haryana

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں