سارک اسٹانڈنگ کمیٹی کی دہشت گردی پر مباحث - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-24

سارک اسٹانڈنگ کمیٹی کی دہشت گردی پر مباحث

کھٹمنڈو
پی ٹی آئی
سارک ممالک کے کارجہ سکریٹریز نے نیپال کے دارالحکومت میں آج ملاقات کی تاکہ کئی مسائل جیسے انسداد دہشت گردی ، غربت ، توانائی سیکوریٹی اور ماحول کی تبدیلی جیسے موضوعات پر مباحث کئے جاسکیں ۔ خارجہ سکریٹری سجاتا سنگھ اور دیگر اعی سفارتکاروں نے41ویں سارک اسٹانڈنگ کمیٹی کی میٹنگ میں ملاقات کی جو25تا27نومبر18ویں سارک چوٹی کانفرنس سے قبل ہورہی ہے ۔ میٹنگ کے دوران مالدیپ کے خارجہ سکریٹری محمد نے کرسی صدارت نیپال کے کارگزار خارجہ سکریٹری شنکر داس بیرا کی کے سپرد کیا ، جب کہ دہشت گردی اپنی ہر شکل مین ہمارے علاقہ کے لئے ایک قابل لحاظ چیالنج ہے ، جس کے لئے مشترکہ کوششوں کے ذریعہ صورتحال سے نمٹنے کی ضرورت ہے ۔ یہ بات بیرا کی نے سارک اسٹینڈنگ کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ سارک کی تجزیاتی رپورٹ ، سارک کی سرگرمیوں سے متعلق ملک کی رپورٹیں کمیٹی کے پروگرام سے متعلق رپورٹس اور دوسری سارک کابینہ سکریٹریز کی میٹنگ رپورٹ، معاشی اور مالی اشتراک سے متعلق اور سارک ترقیاتی فنڈ پر بطور خاص اسٹانڈنگ کمیٹی میں غوروخوض کیاجائے گا ، اگرچیکہ غربت کا خاتمہ سارک میں کئی دہوں سے ایک بڑا ایجندہ رہا ہے۔ یہاں چوتھائی حصہ غربت اور بھوک و افلاس سے متاثر ہے باوجود کہ اس کے خاتمہ کے لئے ہماری مسلسل کوششیں رہی ہیں ۔ ہماری کوششوں کو دگنا کرنا لازمی ہے۔ غربت اور بھوک کا علاقہ سے انسداد کیاجاسکے ۔ بیراگی نے کہا کہ یہ علاقہ شدید توانائی کی قلت کا شکار ہے ، اس شعبہ میں ہم با مقصد اشتراک کے ذریعہ شاندار پیش قدمی کرسکتے ہیں ۔ لہذا تجارت کے ذریعہ اس علاقہ کو فروغ دینے کے وسیع تر امکانات ہیں ،جس ایک اقتصادی زون یا قطعہ میں تبدیل کیاجاسکتا ہے اور موثر عمل آوری کے ذریعہ ساوتھ ایشین فری ٹریڈ ایریا (ایف اے ایف ٹی اے) معاہدہ اس کے لئے درکار ہے ۔ میٹنگ میں دیگر شعبوں پر بھی غوروخوض کیا گیا جن میں انفارمیشن ، مواصلات ، ٹکنالوجی ،ٹرانسپورٹ ، توانائی ، زراعت ، دیہی ترقی اور فوڈ سیکوریٹی پر بھی غوروخوض کیا گیا۔

Saarc standing committee discusses terrorism, energy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں