مودی شریف ملاقات خارج از بحث نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-24

مودی شریف ملاقات خارج از بحث نہیں

نئی دہلی
آئی اے این ایس
ہندوستان نے سارک چوٹی کانفرنس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کی باہمی ملاقات کو خارج از بحث نہیں قرار دیا ہے ۔ نئی دہلی میں اخباری نمائندوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے کہا کہ ہندوستان پاکستان کے ساتھ تعاون اور پر امن تعلقات چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ایشیائی ممالک سے ممکنہ ھد تک بامعنی بات چیت چاہتے ہیں ۔ اس کامطلب یہ ہوگا کہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر غور کیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ باہمی ملاقات کا شیڈول قطعیت پا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ارادہ بامعنی بات چیت کا ہے ۔ مودی25نومبر کی دوپہر کھٹمنڈو روانہ ہوں گے ۔ سارک کانفرنس26اور27نومبر کو منعقد ہوگی ۔ ان کی واپسی 27نومبر کی شام ہوگی ۔ اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے بموجب وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کھٹمنڈو میں جاریہ ہفتہ منعقد ہونے والی18وین سارک چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے ایک وفد کی قیادت کریں گے ۔ 26اور27نومبر کو منعقد ہونے والی چوٹی کانفرنس کا دعوت نامہ شریف کو نیپال کے وزیر خارجہ مہیندر بہادر پانڈے نے دیا ہے جنہوں نے23اکتوبر کو نیپالی وزیر اعظم کے خصوصی قاصد کے طور پر پاکستان کا دورہ کیا تھا ۔ نواز شریف سارک ممالک کے دیگر قائدین سے ملاقات کریں گے ۔ دفتر خارجہ نے آج یہ بات بتائی۔ دفتر خارجہ نے تاہم یہ نہیں کہا کہ آیا ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے ان کی ملاقات ہوگی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں