سارک کانفرنس نیپال میں مودی نواز ملاقات پر آج فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-25

سارک کانفرنس نیپال میں مودی نواز ملاقات پر آج فیصلہ

نئی دہلی
آئی اے این ایس
وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب نواز شریف سارک کانفرنس میں شرکت کرنے والے ہیں ۔ اس موقع سے اس بات کی توقع کی جارہی ہے کہ وزیر اعظم مودی پڑوسی ملک کے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے ۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم جنوبی ایشیا کے8ممالک کی سارک کانفرنس میں شریک ہورہے ہیں ۔ یہ کانفرنس کھٹمنڈو میں26اور27نومبر کو منعقد ہونے والی ہے ۔ وزیر اعظم کھٹمنڈو کے لئے آج روانہ ہونے والے ہیں جہاں علاقائی تعاون کی جنوبی ایشیائی تنظیم (سارک) کی18ویں کانفرنس منعقد ہونے والی ہے ۔ وزیر اعظم یہاں تمام سیاسی رہنماؤں سے دوسری مرتبہ ملاقات کررہے ہیں۔ تاہم صدر افغانستان اشرف غنی جو حال ہی میں حامد کرزئی کے بعد افغانستان کے صدر منتخب ہوئے ہیں سے ان کی یہ پہلی ملاقات ہوگی۔ اپنی حلف برداری تقریب میں وزیر اعظم مودی نے26مئی کو سارک ممالک کے رہنماؤں کو مدعو کیا تھا ۔ وزیر اعظم کا یہ اقدام سب سے الگ اور ممتاز تھا جس کی تمام دانشوروں نے ستائش کی ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اپنے کھٹمنڈو دورہ میں جنوبی ایشیاء کے تمام سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کی کوشش کریں گے تاکہ ہندوستان ان تماممالک سے اپ نے تعلقات مضبوط کرے ۔ وزیر خارجہ سشما سوراج ، قومی سلامتی مشیر اجیت ڈول ، امور خارجہ کے سکریٹری سجاتا سنگھ اس تاریخی دورہ میں وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے ۔26نومبر کو وزیر اعظم اپنے خطاب میں ہندوستان کی ترقی سے آگاہ کریں گے اور ہندوستان کی مزید ترقی کے لئے کئے جارہے اقدامات کے بارے میں بات کریں گے ۔
وزیر اعظم نے اسرو سے درخواست کی ہے کہ ایسا سٹیلائٹ بنائیں جو8ممالک کے درمیان رابطہ کا ذریعہ بن سکے ۔ 26نومبر کی رات بیپالی وزیر اعظم سوشیل کوئرالہ تمام مہمانوں کی ضیافت کریں گے ۔ نیز اسی دن دھکل میں خصوصی اجلاس منعقد کیاجائے گا ۔ اس کے بعد صدر نیپال رام برن یادو عشائیہ کا انتظام کریں گے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی وہ پہلے وزیر اعظم ہیں جو17سال کے عرصہ میں دو مرتبہ نیپال کا دورہ کررہے ہیں کیونکہ مودی نے ماہ اگست میں اپنا پہلا نیپال کا دورہ کیا تھا ۔ مودی نے اپنے پہلے نیپالی دورہ میں ایک بلین ڈالر قرض دینے کا وعدہ کرتے ہوئے نیپالی اسمبلی سے خصوصی خطاب کیا تھا۔ وزیر اعظم مودی اپنے آئندہ دورہ میں دہلی کھٹمنڈو بس سروس کی شروعات کا اعلان کریں گے ۔ جس سے بھرپور امید کی جاسکتی ہے کہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان تجارت اور سیاحت کو زبردست فروغ حاصل ہوگا ۔ ڈی ٹی سی کی جانب سے دہلی لاہور بس سروس بھی اٹل بہاری واجپائی کی جانب سے مارچ1999ء میں شروع کی گئی تھی ۔ یہ پہلی بس سروس ہوگی جو ہندوستان سے نیپال کو جوڑے گی تاہم ہندوستان سے نیپال جانے کے لئے ٹرین دستیاب ہے ۔ نریندر مودی اپنے نیپال کے دورہ میں لمبینی (مہاتما گوتم بدھ کا مقام پیدائش) نیز جانکپور، بدھی ناتھ کا دورہ بھی کریں گے جو ہندوؤں اور بدھشٹوں کے مقدس مقامات ہیں۔

SAARC Summit: Prime Minister Narendra Modi likely to meet Pakistan's Nawaz Sharif

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں