جاریہ ماہ وزیر اعظم مودی کے مصروف ترین بیرونی دورے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-02

جاریہ ماہ وزیر اعظم مودی کے مصروف ترین بیرونی دورے

نئی دہلی
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی ماہ نومبر میں بیرون ملک کے بہت مصروف ترین دورے پر ہوں گے ۔ اس دوران مودی دو برا عظموں اور3بین الاقوامی اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔ نومبر کے مہینے میں وزیر اعظم4ممالک کا دورہ کررہے ہیں جس دوران وہ عالمی لیڈران کے ساتھ طے شدہ درجنوں اجلاسوں میں شریک ہوں گے ۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اپنی6ماہ کی مدت کار کے دوران آدھا مہینہ سے زیادہ غیر ملکی دورے پر رہیں گے ۔ وزیر اعظم11نومبر سے اپنے اس مصروف ترین دورے کا آغاز کررہے ہیں۔ سب سے پہلے وہ میانمار جائیں گے جہاں وہ نیپائی ڈاو شہر میں منعقد مشرقی ایشیائی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ اس دو روزہ کانفرنس کے دوران مسٹر مودی مشرقی ایشیا کے لیڈران سے تبادلہ خیال کریں گے ۔ اس کے بعد وہ دوسرے بر اعظم کے لئے روانہ ہوجائیں گے.۔14 نومبرکو وہ آسٹریلیا کے دورے پر ہوں گے ۔ اس دوران وہ برسبین میں منعقدہ جی20کی چوٹی کانفرنس میں شریک ہوں گے ۔ آسٹریلیا میں نریندر مودی 4روز قیام کریں گے اور اس دوران وہ4 شہروں کا سفر کریں گے ۔ جن میں سڈنی، ملبورن اور کینبرا شامل ہیں ۔ آسٹریلیا دورہ کے دوران وہ وہاں کے قومی پارلیمنٹ میں خطاب کریں گے ۔ وہ وہاں تین مزید عوامی پروگرام سے بھی خطاب کریں گے ۔ کینبرا میں دو طرفہ معاہدہ سے قبل آسٹریلیا کے وزیرا عظم ٹوبی ایبوٹ، مودی کے اعزاز میں میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں استقبالیہ دیں گے ۔ مودی کا آسٹریلیا دورہ ان کے بین الاقوامی دوروں میں چھٹواں دورہ ہے ۔ انہوں نے بھوٹان سے ا پنے غیر ملکی دورے کا آغاز کیا تھا اور اس کے بعد انہوں نے نیپال کا دوروزہ دور کیا تھا ۔ اس کے بعد وہ برازیل، جاپان اور امریکہ کا بھی دورہ کرچکے ہیں ۔
آسٹریلیا کے چار روزہ دورے کے اختتام پر وہ فیجی جائیں گے ۔ 1981ء کے بعد سے وہ ہندوستان کے دوسرے وزیر اعظم ہوں گے جو فیجی کا دورہ کررہے ہیں اس سے قبل سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی 1981ء میں فیجی گئی تھیں۔اور1986کے بعد وہ پہلے وزیر اعظم ہیں جو آسٹریلیا کا دورہ کررہے ہیں ان سے قبل راجیو گاندھی 1986میں وہاں گئے تھے ۔20نومبر کو مسٹر مودی فیجی سے واپس ہوں گے ۔ پانچ دنوں کے بعد وہ وہیں سے نیپال کی دارالحکومت کھٹمنڈو جائیں گے جہاں سارک ممالک کی چوٹی کانفرنس میں وہ شرکت کریں گے ۔ سب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے اپنے6سالہ مدت کار کے دوران 34ممالک کا دورہ کیا تھا۔ ان کے بعد مسٹر مودی کے پیش رو سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اپنے10سالہ دور اقتدار میں 71ممالک کا دورہ کیا تھا۔

prime minister Modi's busiest current month tours

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں