جموں و کشمیر میں خود حکمرانی پر عمل پیرا ہونے کا عزم - پی ڈی پی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-29

جموں و کشمیر میں خود حکمرانی پر عمل پیرا ہونے کا عزم - پی ڈی پی

سری نگر
پی ٹی آئی
پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی نے آج اپنا انتخابی منشور جاری کیا جس میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے فریم ورک کے طور پر خود حکمرانی پر عمل پیرا ہونے کے علاوہ کرپشن سے لڑنے اور ریاست کی لڑ کھڑاتی معیشت کو دوبارہ تعمیر کے لئے موثر حکمرانی کا وعدہ کیا گیا ہے ۔ دستور کی دفعہ370کے تحت عطا کردہ خصوصی موقف کے لئے جموں و کشمیر کے عوام کو بااختیار بنانا درکار ہے جو مسائل، سرحدوں کی شناخت اور حکمرانی کے مسائل سے نمٹنے میں مددگار ہوگا ۔ پی ٹی پی کا انتخابی منشور پارٹی سرپرست مفتی محمد سعید کے بشمول پی ڈی پی کے سینئر قائدین کی جانب سے جاری کیا گیا ہے ۔ امنگوں کا ایجنڈہ سے موسوم منشور میں دعویٰ کیا گیا ہے دفعہ370 سیاسی انکشافات تا شخصی رد عمل معیشت تا امنگوں، سماج تا احساس اور نظریات کے ادارہ جات کی ہر چیز پر اثر انداز ہوتا ہے ۔ پارٹی نے کہا کہ خود حکمرانی دستاویز کشمیر مسئلہ کے حل کے لئے رہنمایانہ فریم ورک فراہم کرے گا جس میں خط قبضہ پر قریبی تعلقات سرحدوں کو غیر متعلق بنانا اور ریاست کے مختلف حصوں کے درمیان مکمل رابطہ کے علاوہ علاقائی آزدانہ تجارت ایریا اور مشترکہ معاشی مارکٹ کے قیام کے ذریعہ جموں و کشمیر کی معیشت اور سماجی یکجہتی شامل ہے ۔ پی ڈی پی نے اس کے واضح ایجنڈہ میں خط قبضہ پر پراجکٹس کے لئے مشترکہ رابطہ میکانزم کا قیام اور تجارت اور شرحوں پر مشترکہ ریگولیٹری کمیشن کے قیام کو بھی شامل کیا ہے ۔ پارٹی نے اپنے منشور میں ریاستی اسمبلی کے اختیارات بحال کرتے ہوئے دستوری تشکیل جدید ریاست کے ذیلی علاقوں کو بااختیار بنانے کو بھی شامل کیا ہے ۔ پی ڈی پی کے منشور میں جموں و کشمیر بینک کے سابق صدر نشین اور اب راجپور حلقہ کے پارٹی امیدوار حسیب اے درابور کی مہر بھی لگائی ہے ۔ جن سے معیشت کے احیاء ، وسائل کی پیداوار اور ماحولیاتی تحفظ کے تعلق سے بات چیت بھی کی گئی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں