حیدرآباد دنیا کا دوسرا بہترین مقام - نیشنل جیوگرافک ٹراویلر میگزین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-29

حیدرآباد دنیا کا دوسرا بہترین مقام - نیشنل جیوگرافک ٹراویلر میگزین

Hyderabad-ranked-2nd-best-place-in-world
حیدرآباد
پی ٹی آئی
حیدرآباد دنیا کا دوسرا بہترین مقا م ہے جس کا سال2015میں دورہ کرنا چاہئے ۔ ایک بین الاقوامی سفری میگزین نے اپنی ایک فہرست میں جسے ’’دنیا کے20بہترین مقام جن کا 2015ء میں دورہ کیاجانا چاہئے ۔‘‘کا نام دیا گیا ہے ۔ حیدرآباد کو دوسر ا مقام دیا ہے۔ پہلے مقام پر امریکہ کا پریسیڈیو آف سان فارنسسکو ہے جسے نیشنل جیو گرافک کے میگزین ، ٹراویلر ، نے اپنی سالانہ اشاعت میں جاری کردہ فہرست میں اول نمبر پر رکھا ہے ۔ دسمبر2014اور جنوری2015کی اشاعت میں اس میگزین نے ہندوستان کے شہر حیدرآباد کو دوسرے مقام پر رکھا ہے ۔ اس فہرست میں سوئزر لینڈ کا شہر زیرمیٹ ، واشنگٹن ڈی سی کا نیشنل مال ، کورسیکا ، پیرو کا مقام چوقوقوراؤ، چینل جزائر کا مقام سارک ، جاپان میں کویا سان ، اوکلا ہاماسٹی اور رومانیہ کے میراموریس جیسے مقامات بھی شامل ہیں ۔، میگزین میں حیدرآباد کے تعلق سے کہا گیا ہے کہ جنوبی ہند کا شہر اپنے شاعرانہ ماضی کے لئے شہرت رکھتا ہے اور یہ شہر ایک دور میں دنیا کے امیر ترین شخص حیدرآباد اسٹیٹ کے آخری حکمراں نظام میر عثمان علی خان کا وطن رہا ہے ۔ میگزین میں بتایا گیا ہے کہ حیدرآباد کس طرح قدیم دور سے نکل کر جدیدیت کے پیرائے میں اپنے آپ کو ڈھال چکا ہے ۔ یہ شہر کئی عالمی ملٹی برانڈس کا گھر بن چکا ہے ۔ ہاں تاک فلک نما ہوٹل ہے جو نظام کے ودر میں فلک نما پیالیس تھا۔ ایرانی ہوٹلوں کے لئے شہرت رکھنے والا یہ شہر اب موتی کے تاجروں کی پانچویں نسل کی پرورش کررہا ہے ۔ اس کے علاوہ میگزین میں شہر کے تعلق سے مزید کئی پرکشش باتیں بتائی گئی ہیں ۔ آندھرا پردیش کی تنظیم جدید ایکٹ2014کے تحت شہر حیدرآباد اے پی اور تلنگانہ ریاستوں کا آئند ہ دس برسوں تک کا مشترکہ دارالحکومت رہے گا اور اس کے بعد یہ شہر صرف اور صرف تلنگانہ کا ہوگا ۔

Hyderabad ranked 2nd best place in world to see in 2015: 'Traveler' magazine of National Geographic

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں