عامی آدمی پارٹی کی فنڈ اکھٹا کرنے کی مہم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-29

عامی آدمی پارٹی کی فنڈ اکھٹا کرنے کی مہم

ممبئی
پی ٹی آئی
عام آدمی پارٹی لیڈر اروند کجریوال نے دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کی فنڈ ریزنگ مہم کا آغاز کرتے ہوئے نوجوان پیشہ ور افراد ، ہیرے کے تاجرین اور بینکرس کے لئے فی پلیٹ20000روپے کی ڈنر کی میزبانی کی ۔ ہم نے کل رات فنڈ ریزرڈنر سے91لاکھ روپے جمع کئے گئے ہیں ۔ عطیہ پاسس سے36لاکھ روپے جمع کئے گئے ہیں ۔ چیک عطیات کے توسط سے ایسے افراد سے36لاکھ روپے جمع کئے گئے ہیں۔جو اس ڈنر میں آئے تھے اور ہمارے والینٹریس سے21لاکھ روپے جمع کئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی لیڈر پریتی شرمامینن نے آج یہاں پی ٹی آئی سے یہ بات کہی ۔ آئندہ فنڈریزرڈنر بنگلور میں ہوگا ۔ ہماری فنڈ ریزرمہم کے رد عمل سے متاثر ہیں ۔ آن لائن عطیات کے ساتھ عام آدمی پارٹی بی جے پی سے مقابلہ کرنے کے لئے زندگی کے مختلف شعبوں کے افراد سے عطیات حاصل کرنے کی خواہاں ہے جو ایک مودی برانڈ پر انحصار کرتی ہے۔ ممبئی ڈنر ایک اعظم ترین200عطیہ دہندگان کی جگہ تھی ۔ جن مین بیشتر ہمارے حامی شامل تھے اور بیشتر ایسے افراد نے اس ڈنر میں شرکت کی جن میں نوجوان پیشہ ور افراد اور چند ہیرے کے تاجرین اور چند بالی ووڈ کے ڈائرکٹرس شامل تھے ۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی مہاراشٹریونٹ عطیہ دہندگان تک رسائی کے ذریعہ آئندہ دو مہینوں میں پانچ کروڑ روپے جمع کرنے کا ایک نشانہ رکھتی ہے ۔اس سال کے لوک سبھا انتخابات کے دوران کجریوال نے مارچ میں بنگلور میں ایک فنڈ ریزنگ ڈنر کی میزبانی کی تھی جس پر کانگریس کی جانب سے نکتہ چینی کی گئی تھی جس نے سوال کیا تھا کہ آپ لیڈر جو اس وقت ان کے ساتھ ڈنر کھانے کے لئے ہر ایک شخص سے20000روپے کے چارجس حاصل کئے تھے ۔

AAP fundraising campaign

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں