امریکی کانگریس میں متواتر دوسرے سال بھی دیوالی تقریب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-21

امریکی کانگریس میں متواتر دوسرے سال بھی دیوالی تقریب

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکی ایوان ، نمائندگان (کانگریس) میں متواتر دوسرے سال بھی دیوالی منائی گئی ۔ ارکان کانگریس نے پارٹی وفاداریوں سے بلند ہوتے ہوئے ہند۔ امریکہ تعلقات کو مستحکم کرنے کا عہد کیا ہے اور ہند۔ امریکہ سماجی۔ تہذیبی ورثہ کومالا مال کرنے میں ہندوستانی امریکیوں کے رول کی ستائش کی ۔ ڈیمو کریٹک رکن کانگریس و مشترکہ صدر نشین، کانگریسی کمیٹی برائے ہند۔ امریکن تعلقات جو ۔ کرولی نے ریبرن ہاؤز میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’’ ہم متواتر دوسرے سال دیوالی منارہے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ یہ روایت ، ہمیشہ جاری رہے گی۔‘‘ ہندستانی۔ امریکیوں کے لئے یہ خصوصی دیوالی تھی کیونکہ اس کے ساتھ امریکی کانگریس کے ساتویں ڈسٹرکٹ کیلی فورنیا سے آمی بیرا کے دوبارہ انتخاب کی اطلاع ملی ۔ کیپٹول ہل پر روشنیوں کا تہوار منائے جانے کے دوران یہ اطلاع ملی۔ آمی بیرا ، موجودہ ایوان نمائندگان میں واحد ہندوستانی امریکی ہیں۔ کیلی فورنیا میں ہوئے ایک سخت مقابلہ میں انہیں زائد از1400ووٹوں کی معمولی اکثریت سے کامیابی حاصل ہوئی ۔ کیپٹول ہل میں منعقدہ دیوالی تقاریب میں بیرا اور کرولی کے ساتھ دیگر کئی ارکان ایوان نمائندگان نے شرکت کی ۔ وزیر اعظم ہند نریندر مودی کے حالیہ دورہ امریکہ کے بعد امریکی ہندوستانیوں میں ایک نیا جوش دیکھاجارہا ہے ۔

Diwali was celebrated here at the US Congress for the second consecutive year

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں