حقانی نٹ ورک کو نشانہ بنانے کی کوئی وجہ نہیں - سرتاج عزیز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-19

حقانی نٹ ورک کو نشانہ بنانے کی کوئی وجہ نہیں - سرتاج عزیز

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان نے کہا کہ وہ ایسے دہشت گرد وں کو نشانہ کیوں بنائے جو ملک کے لئے کوئی خطرہ نہیں ہیں۔ افغانستان میں قائم حقانی نٹ ورک کا بظاہر وہ حوالہ دے رہے تھے جسے ناٹو افواج اور افغانستان میں ہندوستانی مشن کے خلاف کئے گئے سلسلہ وار حملوں کے لئے مورد الزام ٹھہرایا گیا اور کہا کہ امریکہ کے دشمن غیر ضروری طور پر ہمارے دشمن بنیں گے ۔ یہ بات پاکستانی وزیر اعظم کے قومی سلامتی مشیر ووزیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہی ۔، جب امریکہ نے افغانستان پرحملہ کیا تھا ، وہ تمام افراد جنہیں ہم نے تربیت دی تھی اور مسلح کیا تھا ان تمام کو پاکستان کی جانب ڈھکیل دیا گیا تھا ۔ جن میں چند ایک ہمارے لئے خطرناک تھے اور کچھ اتنے خطرناک نہیں تھے لہذا کیوں ان تمام کو اپنا دشمن کیوں بنائیں ؟ انہوں نے یہ بات افغانستان کے عسکریت پسند گروپس بشمول حقانی نٹ ورک کا حوالہ دیتے ہوئے بتائی ۔ انہوں نے بی بی سی ، اردو کو بتایا کہ افغان طالبان اور حقانی نٹ ورک کا مسئلہ حکومت افغانستان کا ہے اسے خود انہیں نمٹنا چاہئے ۔، مشیر نے کہا کہ پاکستان ان پریہ زور دے سکتا ہے کہ بات چیت کریں لیکن کسی کو مذاکرات کے لئے دباؤ نہیں ڈال سکتا ۔ یہ افغان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ان سے بات چیت کرے،ہم صرف انہیں ترغیب دے سکتے ہیں ،۔تاہم حالات اس طرح کے نہیں ہیں جیسا کہ90کے دہے میں تھے ۔ حقانی نٹ ورک ، افغانستان میں کئی اعلیٰ سطحی حملوں کا ذمہ دار ہے ، جن میں کابل میں امریکی سفارتخانہ پر 19گھنٹوں تک اور ستمبر2011میں آئی ایس اے ایف ہیڈ کوارٹرس کے قریب کئے گئے حملے شامل ہیں۔
کابل میں2000اور2009میں دو مرتبہ ہندوستانی سفارتخانہ پر حملے کئے گئے جن میں75افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ان حملوں کے لئے بھی حقانی نٹ ورک کو مورد الزام ٹھہرایا گیا ۔عزیز نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی کے مخالف تھے ۔ پاکستانی افواج کسی کا لحاظ کئے بغیر حملے کررہی تھیں اور کہا کہ اگر کوئی کارروائی آپریشن سے قبل فرار ہوگیا تو وہ پاکستان کی دسترس سے باہر ہوگیا لیکن جو لوگ رہ گئے انہیں نشانہ بنایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کابل کے ساتھ تعلقات بہتر ہورہے ہیں ، اور دونوں ممالک نے صدر اشرف غنی کے دورہ میں اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ عسکریت پسندوں کو اپنی اپنی سر زمین سے کارروائی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ سی او اے ایس راحیل شریف کے دورہ امریکہ کے بارے میں سرتاج عزیز نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں بہتری آرہی ہے ۔

No reason to target militants not posing threatto Pak: Sartaj Aziz

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں