قدرتی وسائل عوام کے ہاتھوں میں ہوں - سونیا گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-24

قدرتی وسائل عوام کے ہاتھوں میں ہوں - سونیا گاندھی

دلتون گنج(جھار کھنڈ)
پی ٹی آئی
کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ ملک کے قدرتی وسائل عوام کے ہاتھ میں ہونے چاہئیں ، تاکہ عوام کی ترقی کے لئے یہ وسائل کام آسکیں ۔ کانگریس پارٹی نے ہی قبائلیوں اور غریبوں کو یہ حق دی اتھا۔ سونیا گاندھی نے مزید کہا کہ قدرتی وسائل حکومت کے پاس نہ ہوں ، بلکہ یہ عوام کے ہاتھ میں رہیں ۔ کیوں کہ عوام کی ترقی اسی میں مضمر ہے ۔ حصول اراضی قانون کے تحت کانگریس پارٹی نے قبائلیوں ، غریب عوام، دلتوں پچھڑے طبقات اور اقلیتوں کو یہ حق دیا تھا، لیکن بی جے پی اب اس قانون میں ترمیم لانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس قانون میں کسی بھی تبدیلی کے مخالف ہیں ۔ سونیا گاندھی یہاں پارٹی کے امیدوار کے ایم ترپاٹھی کے انتخابی جلسے سے مخاطب ہیں ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ یوپی اے حکومت کی کوششوں اور ترقیاتی اسکیموں کے نتیجہ میں ہی ملک اب ترقی یافتہ ملک بننے کی جانب آگے بڑھ رہا ہے ۔ کانگریس نے ملک کی ترقی میں زبردست رول ادا کیا ہے۔ جھار کھنڈ کے موجودہ مسائل پر بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو نریندر مودی سے یہ کہنا چاہئے کہ گزشتہ14برسوں میں یہاں11 سال اقتدار میں رہی ، اس کے باوجود ریاست میں کئی ایک مسائل ہیں ۔ یوپی اے حکومت جب مرکز میں تھی تب برقی، سڑکیں، پینے کا پانی اور صحت جیسے مسائل پر پروگرام نافذ کرنے کے لئے کروڑوں روپے جھار کھنڈ کو دئیے ہیں ۔ لیکن بی جے پی کے زیر اقتدار حکومت نے اسے استعمال نہیں کیا اور نہ ہی بی جے پی نے ریاست میں روزگار کے مواقع پیدا کیے۔ جھار کھنڈ میں40لاکھ سے زائد خاندان خط غربت کے نیچے زندگی گزار رہے ہیں ، جو تشویشناک ہے۔ دلتون گنج کا نام بدل کر میدینی نگر رکھا جاچکا ہے ،لیکن الیکشن کمیشن ابھی اس اسمبلی حلقہ کا نام دلتون گنج ہی برقرار رکھا ہے ۔

Natural resources should be in peoples' hands, Sonia Gandhi says

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں