سعودی عرب - مفرور افراد کو مقدمہ کے بغیر واپسی کی اجازت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-29

سعودی عرب - مفرور افراد کو مقدمہ کے بغیر واپسی کی اجازت

دبئی
پی ٹی آئی
سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ سینکڑوں غیر مقیم ورکرز جنہیں مفرور قرار دیا گیا ہے اور ان کے خلاف فوجداری کے کوئی مقدمات زیر التوا نہیں ہیں انہیں وطن واپسی پر جیل کی سزا نہیں ملے گی ۔ ایسے افراد کو غیر معمولی جرمانوں کی یکسوئی کی اجازت ہوگی تاکہ اپنے ٹکٹس کی ادائیگی کرسکیں اور اپنے وثیقہ کی قونصل خانہ سے اجازت کے بعد اندرون72گھنٹوں میں ملک سے نکل جانا ہوگا ۔ یہ بات ایک روزنامہ نے بتائی۔ یہ شرائط اس گشتی کا حصہ ہے جو تمام قونصلیٹس کو وزارت خارجہ کے نمائندوں کی جانب سے جنرل سریوسس سنٹر اخراج کے سنٹر سے بھیجی گئی تھیں ۔ عرب نیوز نے یہ اطلاع دی ۔ اس قسم کی رعایتوں کی تجویز پہلے پاکستانی مشن نے رکھی تھی ۔ پاکستان کے قونصل جنرل آفتاب کھوکرنے کہا کہ اس قسم کے کیسس کو اب قونصلیٹس کی جانب سے آگے بڑھانا ہوگا اور مزید کہا کہ جن لوگوں کو مفرور قرار دیا گیا ہے ، انہیں اب جیل میں رہنے کی ضرورت نہیں ہوگی جیسا کہ ماضی میں ہوتا تھا ۔ اپنے فنکر پرنٹس کے لئے مرکز ابہام سے رجوع ہوکو قونصل جنرل کے پاس جانا ہوگا ان کے پاس پاسپورٹ ہونا چاہئے جسے قونصلیٹ نے جاری کیا ہو ۔ قونصلیٹس کو ورکرز کے رجسٹریشن شروع کردینے ہوں گے اور یہ دریافت کریں کہ آیا ان کے خلاف کوئی فوجداری کیس تو زیر التوا نہیں ہے یا جرمانی ادا کرنا ہے ۔ یہ بات پاکستان قونصل نے بتائی۔ ایک بار جب تمام چیزیں واضح ہوجائیں تو ہم ان ورکرز کو گروپ کی شکل میں ملک بدر کرنے کے مراکز کو لے جائیں گے جہاں فنگر پرنٹگ کے بعد ان کے اخراج سے متعلق کاغذات کی کارروائی ہوگی ۔ اس سے قبل تارکین وطن بطور خاص جنوب اور شمال مشرقی ایشیائی ممالک نے شکایت کی تھی کہ سعودی عرب کے آجرین انہیں مفرور قرار دے رہے ہیں جب ایک بار مفرورقرار دیاجائے تو ورکراپنے ملک کو باقاعدہ طریقہ سے نہں جاسکتا بلکہ اسے سعودی پولیس حراست میں لے کر مقامی جیل بھیج دیاکرتی تھی ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں