امن کوششوں کی ناکامی پر فرانس فلسطینی مملکت کو تسلیم کرلے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-29

امن کوششوں کی ناکامی پر فرانس فلسطینی مملکت کو تسلیم کرلے گا

پیرس
رائٹر
فرانس نے کہا ہے کہ وہ اپنے شراکت داروں کے ساتھ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تعطل ختم کرنے اور سفارتی تعلقات کے لئے قطعی کوشش پر کام کررہا ہے جن میں دو سال کے وقت کو شامل کیا گیا ہے تاکہ اقوام متحدہ کی تائید والی قرار داد کے ذریعہ لڑائی کا خاتمہ کیاجائے۔ اگر یہ قطعی کوشش بات چیت کے دوران ناکام ہوجائے تو ایسی صورت میں فرانس کسی تاخیر کے بغیر فلسطینی مملکت کو تسلیم کرلے گا۔وزیر خارجہ لارنس فیبیس نے بات پارلیمنٹ میں بتائی۔ قانون ساز علامتی پارلیمانی رائے دہی 2دسمبر کو منعقد کریں گے ۔ آیا فرانس کی حکومت کو فلسطینی مملکت کو تسلیم کرنا چاہئے یا نہیں ۔ اس اقدام کو اسرائیلی وزیر اعظم نے بھاری غلطی سے تعبیر کیا ہے ۔ یہ رائے دہی حکومت نے داخلی سیاسی دباؤ کے تحت کررہی ہے جو کہ اس مسئلہ پر زیادہ سر گرم دکھائی دیتی ہے ۔ فیبیس نے اپنے نائبین سے کہا کہ جو تحریک اختیار کرنیو الے ہیں ۔ ایسے میں پیرس اپنے سفارتی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں لائے گا لیکن فیبیس نے کہا کہ فرانس اقوام متحدہ کے ساتھ کا م کررہا ہے تاکہ ایک قرار داد منظور کیاجاسکے جس کی یکسوئی تک پہنچنے کے لئے دو سال کی مدت مقرر کی جائے ۔

France to back Palestinian state if peace talks fail

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں