جماعت الاحرار گروپ کے انگریزی میگزین احیائے خلافت کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-02

جماعت الاحرار گروپ کے انگریزی میگزین احیائے خلافت کا آغاز

تحریک طالبان پاکستان کے ایک علیحدہ شدہ گروپ جماعت الاحرار تحریک طالبان پاکستان نے ایک انگریزی میگزین احیائے خلافت کا آغاز کیا ہے اور اشارہ دیا ہے کہ وہ مغرب کی توجہ مبذول کرانے کے لئے آئی ایس کے طریقوں کی تقلید کررہی ہے ۔ انگریزی زبان میں ایک میگزین کے آغاز کا بنیادی مقصد مغرب خاص کر انگریزی بولنے والوں کو ہمارا پیام پہنچانا ہے ۔ گروپ کے لیڈر احسان اللہ احسان نے یہ بات کہی جو3ماہ قبل تحریک طالبان پاکستان میں پھوٹ سے قبل اس تنظیم کے ترجمان تھے ۔ بتایا گیا ہے کہ ایک سابق پاکستانی فوجی عہدیدار ابو عبیدہ اسلام آبادی ، میگزین کے ایڈیٹر ہیں جن کا اصلی نام ڈاکٹر طارق علی ہے ۔ تقریباً9سال قبل پاکستانی فوج سے علیحدگی کے بعد انہوں نے لندن میں سرجری کی تعلیم حاصل کی اور اسلام کی تبلیغ شروع کی ۔ وہ حال ہی میں جماعت الاحرار تحریک طالبان پاکستان کا ایک حصہ بن گئے ۔ مختلف زبان میں ایک معیاری میگیزین کے آغاز کے لئے کچھ عرصہ سے کام جاری تھا ۔ احسان اللہ احسان نے اخبار دی نیوز سے یہ بات کہی ۔ ہم تحریک طالبان پاکستان کے اصل دھارے کا حصہ تھے ، ہم ایک ایسا میگزین شروع کرنا چاہتے تھے لیکن عسکریت پسند نیٹ ورک چلانے والے افراد کی موجودگی کی وجہ سے ایسا کرنا ممکن نہیں تھا ۔ اب ہماری اپنی تنظیم ہے اور ہم اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں، ہم نے میگزین کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ۔ احسان کو امید ہے کہ نیا میگزین انگریزی بولنے والے بیرونی شہریوں کی طالبان کے کاز میں شامل ہونے کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ افتتاحی شمارہ میں لڑائی کے میدان سے اسٹوریز ، آئیڈیاز اور اوپینینس لانے کا عہد کیا گیا ہے ۔ اس میں ایک برطانوی جہادی کے حالات زندگی کو عنوان بنایا گیا ہے کہ انہوں نے کیوں جہاد میں شمولیت پسند کی ہے ۔ اس میگزین مین ایک نامور مجاہد کی جانب سے سوالات اور جوابات کا کالم بھی ہوگا۔ اس کے علاوہ خلافت کے تحت رہنے کے فوائد پر ایک اداریہ بھی شامل ہوگا۔

Taliban's Jamaat-ul-Ahrar launch English magazine "Ahya-e-Khilafat" or the rival of caliphate

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں