آئی اے این ایس
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہاں کے قائدین کرپشن اور جذباتی بلیک میل میں ملوث ہوتے ہیں اور انہوں نے تمام پیچ کس دئیے ہیں تاکہ اس بات کویقینی بنایاجاسکے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کے لئے الاٹ کئے جانے والے فنڈس کا مناسب استعمال ہوسکے ۔ مودی نے آج یہاں بی جے پی کی پرہجوم انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تمام پیچ کس دئیے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجاسکے کہ فنڈس کی لوٹ مار نہ ہو اور انہیں اسی مقصد کے لئے استعمال کیاجائے جن کے لئے مرکز انہیں الاٹ کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہ اس لئے کیا کیونکہ میں فنڈس کا مناسب استعمال چاہتا ہوں ۔ یہی وجہ ہے کہ جموں و کشمیر میں جو لوگ اقتدار میں ہیں اور جو لوگ اپوزیشن میں ہیں وہ مجھے نشانہ تنقید بنارہے ہیں ۔ ان جماعتوں کی لوٹ مار کرنے کی باہمی پالیسی متاثر ہوئی ہے ۔ وزیرا عظم نے ریاست میں دوسرے مرحلہ کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں یہاں دو ریالیوں سے خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جمو ں و کشمیر کے لئے فنڈس کی کوئی قلت نہیں ہوگی لیکن ان پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ اس بات کو یقینی بنایاجائے گا فنڈس عوام تک پہنچیں ۔ مودی نے کہا کہ جاریہ اسمبلی انتخابات کے دوران پہلے انتخابی مرحلہ میں عوام نے کثیر تعداد میں حصہ لیا جس سے عوام کے اس عہد کا اظہار ہوتا ہے کہ وہ گولی پر بیالٹ کو ترجیح دیں گے ۔ یہ رائے دہی جمہوریت کی فتح ہے ۔ انہوں نے پاکستان سے ضلع جموں کے ارنیا سیکٹر میں داخل ہونے والے در اندازوں اور سیکوریٹی فورسس کے درمیان انکاؤنٹر کا راست حوالہ دئیے بغیر کہا کہ ریاستی اسمبلی انتخابات میں رائے دہندوں کی کثیر تعداد کے حصہ لینے سے علیحدگی پسند مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں ۔ دہشت گرد بھی مایوسی کا شکار ہوچکے ہیں کیونکہ وہ اب ریاست میں جمہوریت اور عوام کو مزید یرغمال بنائے نہیں رکھ سکتے ۔ عوام نے انہیں اور ساری دنیا کو یہ واضح پیام دیا ہے کہ وہ جمہوری حقوق کا استعمال کرتے ہوئے تبدیلی اور ترقی چاہتے ہیں ۔ جموں و کشمیر میں25نومبر سے پانچ مراحل پر مشتمل اسمبلی انتخابات کا آغاز ہوا ہے ۔ ووٹنگ20دسمبر کو ختم ہوگی اور23دسمبر کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی ۔ مودی نے کہا کہ ہندوستان میں ایک درجن وزیر اعظم ہوئے ہیں لیکن کسی کو بھی جموں و کشمیر کے دورے کرنے کا اتنا موقع نہیں ملا ہے جتنا انہیں ملا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میں نے سیلاب متاثرین کے ساتھ دیوالی منانے کا فیصلہ کیا تھا۔ میرا یہ فیصلہ سیاست یا ووٹ حاصل کرنے کے لئے نہیں تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ30سال میں جو کام نہیں ہوئے اگر میں انہیں پانچ سال میں نہ کر دکھاؤں تو آپ مجھے ذمہ دار ٹھہرا سکتے ہیں اور مجھ سے سوال بھی کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ تیس سال سے ترقی رک گئی ہے ۔ یہاں کے حکمراں اور ا پوزیشن جماعتوں کے قائدین کرپشن میں ملوث ہیں اور جذباتی بلیک میل کرتے ہیں ۔ ہمیں وادی کی ترقی کے لئے کام کرنا ہوگا اور مجھے اس سلسلہ میں آپ کی مدد کی ضرورت ہے ۔ مودی نے کرپشن کے خلاف مہم اور جموں و کشمیر کے عوام کے مسائل کے حل کے بارے میں بات کی۔ یہ مسائل گزشتہ کئی دہائیوں سے جوں کے توں ہیں ۔ مودی نے کہا(سابق وزیر اعظم) راجیو گاندھی نے کہا تھا کہ مرکز کی جانب سے الاٹ کئے جانے والے فنڈس کے ہر ایک روپئے میں سے صرف15پیسے عوام تک پہنچتے ہیں ۔ یہ بات انہوں نے اس وقت کہی تھی جب وہ ملک کے وزیر اعظم تھے ۔ اور جب دونوں ریاستوں میں کانگریس کی حکومت تھی ۔ میں آپ سے جاننا چاہتا ہوں کہ ریاستوں کو الاٹ کئے جانے والے ہر ایک روپئے میں سے یہ85پیسے کس نے لوٹ لئے؟
جموں سے یو این آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب جموں کے ارنیا سیکٹر میں گھمسان کی لڑائی کے پس منظر میں وشوا ہندو پریشد( وی ایچ پی) نے آج الزام عائد کیا کہ ملک دشمن عناصر سے روابط رکھنے والی مشہور اور ممتاز شخصیتں جموں و کشمیر عسکریت پسندوں کو پناہ دے رہی ہیں۔ وی ایچ پی کے ریاستی سرپرست رما کانت دوبے نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ مشہور اور اعلیٰ درجہ کے لوگ ہیں جو ملک دشمن عناصر سے روابط رکھتے ہیں اور انہی کی وجہ سے یہاں عسکریت پسندوں کو پناہ مل رہی ہے ۔ ان میں سیاسی قائدین بھی شامل ہیں ۔
Jammu and Kashmir leaders indulging in graft, emotional blackmail: PM Narendra Modi
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں