عشرت جہاں کیس - معطل عہدیدار کی درخواست ضمانت پر سی بی آئی کو عدالت کی نوٹس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-26

عشرت جہاں کیس - معطل عہدیدار کی درخواست ضمانت پر سی بی آئی کو عدالت کی نوٹس

احمد آباد
پی ٹی آئی
عشرت جہاں فرضی انکاؤنٹر کیس میں ایک مقامی عدالت نے تحقیقاتی ایجنسی سی بی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معطل ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس پرتھوی پال پانڈے کی درخواست ضمانت سے متعلق جواب طلب کیا ہے ۔ خصوصی سی بی آئی جج کے آراپادھیائے نے سی بی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت12دسمبر کو مقرر کی ۔ پانڈے گزشتہ سال اگست سے سلاخوں کے پیچھے ہیں ۔ اس نے یہ کہتے ہوئے فرضی انکاؤنٹر میں مستقل ضمانت دینے کی خواہش کی کہ سی بی آئی نے اس کے خلاف تا حال ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا ۔1982ء بیاچ کے آئی پی ایس عہدیدار پانڈے ممبئی کی طالبہ عشرت جہاں اور اس کے ساتھیوں امجد علی رانا اور ذیشان جوہر کو15جون2004ء کو احمد آباد پولیس کی کرائم برانچ کے عہدیداروں کی جانب سے فرضی انکاؤنٹر کے ذریعہ ہلاک کردینے کے واقعہ کے جوائنٹ کمشنر پولیس(کرائم) احمد آباد تھا۔ پانڈے کے بشمول گجرات پولیس کے7عہدیداروں کے نام ملزمین کی فہرست میں شامل کئے گئے ہیں جن پر قتل اور مجرمانہ سازش کے الزامات ہیں۔ سی بی آئی نے3جولائی 2013ء کو پیش کردہ چارج شیٹ میں کہا کہ انکاؤنٹر فرضی تھا اور یہ گجرات پ ولیس اور انٹیلی جینس بیورو کی مشترکہ کارروائی تھی ۔ چارج شیٹ کے مطابق پانڈے2004ء میں چار افراد کو ہلاک کرنے کی بڑی سازش کا اہم حصہ تھا ۔ سی بی آئی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ملزم کو اس عہدیدار انکاؤنٹر کے مقام پر مہلوکین کے جسموں پر رکھے جانے والے پستولAK56اسالٹ رائفل اور دیگر اسلحہ و گولہ بارود کے وسائل سے بھی واقف تھا ۔ پانڈے کو سی بی آئی نے اگست2013ء میں اس کی خود سپردگی کے بعد گرفتار کیا اس کے بعد سے ہی وہ سابر متی جیل میں محروس ہے ۔

Ishrat case: Court notice to CBI on bail plea of suspended cop

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں