سعودی عرب میں 5 سال کا اقامہ زیر غور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-26

سعودی عرب میں 5 سال کا اقامہ زیر غور

دبئی
آئی اے این ایس
سعودی عرب میں بیرونی ورکرس کے رہائشی پرمٹس کے کار آمد ہونے کی مدت کو5سال تک بڑھادئیے جانے کا امکان ہے ۔ میڈیا کی ایک اطلاع میں آج یہ بات بتائی گئی ۔ گلف نیوز کی خبر کے بموجب ڈائرکٹریٹ جنرل آف پاسپورٹس (جوازات) بیرونی ورکرس کے رہائشی پرمٹس کو5سال تک کار آمد بنانے کے منصوبہ کو قطعیت دے رہا ہے ۔ بحالت موجودہ یہ پرمٹس ایک سال کے لئے کار آمد ہوتے ہیں۔ تاہم اطلاع میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ توسیع کے اقدام کے لئے کسی مقررہ تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔ توقع ہے کہ سعودی حکومت کے اقدام سے اس ملک میں کارکرد28لاکھ ہندوستانی تارکین وطن پر مالی دباؤ کم ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں