2015 الیکشن کے بعد بہار میں مستقبل کے چیف منسٹر کا فیصلہ - مانجھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-26

2015 الیکشن کے بعد بہار میں مستقبل کے چیف منسٹر کا فیصلہ - مانجھی

پٹنہ
پی ٹی آئی
بہار کے چیف منسٹر جتن رام مانجھی نے آج کہا کہ انہیں اقتدار کی کوئی لالچ نہیں ہے اور مستقبل میں جو بھی شخص اقتدار حاصل کرے گا اس کا فیصلہ جے ڈی یو اور اس کے اتحادی شراکت دار قیادت کی جانب سے کیاجائے گا بشرطیکہ یہ دونوں مل کر 2015کے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کریں ۔(جے ڈی یو) آئی پی نے اس سال مئی میں نتیش کمار کے استعفیٰ کو منظور کرتے ہوئے فیصلہ کیا تھا کہ نومبر2015میں کسی اور شخص کو چیف منسٹر بنایاجائے ۔ مانجھی نے کہا اور یہ اشارہ دیا کہ وہ جنتادل حکومت کی نئی سالانہ رپورٹ پیش کریں گے ۔ بہار میں مستقبل کے چیف منسٹر کا فیصلہ شردیادو ، نتیش کمار اور لالو پرساد جیسے بڑے قائدین اس صورت میں کریں گے اگر سیکولر اتحاد2015کے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گا ۔ مانجھی نے بتایا کہ ان کے پیشرو نتیش کمار جن کی وہ ہمیشہ ستائش کرتے ہیں جے ڈی یوکے اعلی قائد ہیں اور اسمبلی انتخابات میں ان کا چہرہ ہوگا ۔ بہار چیف منسٹر کو اپنی ہی پارٹی جے ڈی یو کے قانون سازوں کے گروپ سے تنقیدکا سامنا ہے کیوں کہ انہوں نے اعلیٰ طبقہ کے غیر ملکیوں کے بارے میں ریمارک کیے تھے ۔
انہوں نے کہا تھا کہ وہ انہیں ہٹانے کے لئے پارٹی پر دباؤ ڈال رہے ہیں ۔ مئی میں عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے مختصر عرصہ کے دوران بحیثیت چیف منسٹر اپنے کام پر طمانیت کا اظہار کرتے ہوئے ایسی کئی مثالیں ہیں کہ چیف منسٹر دو یا تین ماہ کے لئے عہدہ سے ہٹے ہیں جب کہ میری میعاد اس سے بھی کہیں زیادہ ہے ۔ اس محدود مدت کے دوران میں نے غریبوں اور دبے کچلے ہوئے افراد کی طرز زندگیوں کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔ مانجھی نے کہا وہ دیانت داری کے ساتھ غریب لوگوں کو ترقی کے فوائد پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ہم سب جانتے ہیں کہ ترقی کے فوائد غرباء تک پہنچ نہیں پاتے ، کیوں کہ درمیانی لوگ اس کے فنڈ ہضم کرجاتے ہیں ۔ جے ڈی یو کے ودر میں ایسی کوششیں کی گئی ہیں کہ غریب اور امیر کے درمیان فرق کو پاٹا جائے ، جس میں ہم نے بڑی حد تک کامیابی حاصل کی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں کہ ان کی حکومت کی جانب سے کئے گئے نئے اعلانات جن میں ایس سی ایس ٹی اور دیگر طبقات کو فراہم کئے جانے کا مقصد دلت اور نوجوانوں سے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش ہے تو انہوں نے سختی کے ساتھ تردید کردی۔

CM will be decided after poll by alliance leaders: Manjhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں