ہندوستان دوبارہ وشوا گرو کا رول ادا کرے گا - وزیر اعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-20

ہندوستان دوبارہ وشوا گرو کا رول ادا کرے گا - وزیر اعظم مودی

سووا(فیجی)
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ہندوستان ساری دنیا کے لئے’’وشوا گرو‘‘ یا ’’ٹیچر‘‘ کا رول اد ا کرے گا اور انسانیت کوفائدہ پہنچانے اپنی جمہوریت کی طاقت اور نوجوان آبادی کا استعمال کرے گا۔ مودی نے کہا کہ آنے والا دور علم کا دور ہوگا اور ہندوستان ایک بار پھر’’وشوا گرو‘‘ کا رول نبھائے گا ۔ انہوں نے آج صبح میں فیجی ٹیکنیکل یونیورسٹی میں سیول سو سائٹی کے طلبہ سے بات چیت کے دوران کہا کہ ہندوستان ساری دنیا کے تئیں ذمہ داری رکھتا ہے ۔ مودی نے کہا کہ نئی دریافتوں اور ایجادات کی رفتار برقرار رکھنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قدیم سادھوؤں نے ہندوستان کی عالمی ذمہ داریوں کی بات کہی تھی اور آنے والا’’ گیان یگ‘‘ (علم کا دور) ہندوستان کو قائدانہ رول نبھاتے ہوئے دیکھے گا ۔ اسی دوران موصولہ علیحدہ اطلاع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ایک روزہ دورہ فیجی کیا ختتام پر جو33سال میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا پہلا دورہ ہے ۔ جنوبی بحر الکاہل کے جزائر کو(ہندوستان سے)دوبارہ مربوط کرنے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے آج ان کے لئے متعدد اقدامات بشمول آمد پرویز ا اسکیم کا اعلان کیا ۔
قبل ازیں1981میں آنجہانی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے فیجی کا دورہ کیا تھا ۔ وزیر اعظم کے دس روزہ سہ قومی دورہ کے آخری مرحلہ میں کیے جانے والے اس دورہ کے دوران ہندوستان نے فیجی میں چھوٹے کاروبار اور دیہی صنعتوں کوفروغ دینے پانچ ملین ڈالر کا عطیہ دینے اور مشترکہ پیداوار کے برقی پلانٹ کے لئے70ملین ڈالر لائن آف کریڈیٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ۔ وزیر اعظم نے ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجس سے نمٹنے بحر الکاہل کے ان جزائر کے اپنے شراکت داروں سے وعدہ کیا کہ وہ تکنیکی امداد اور تربیت کے لئے ایک ملین ڈالر کا خصوصی فنڈ بھی قائم کریں گے ۔ مودی نے کہا کہ ہندوستان نے بحر الکاہل کے ان جزائر کو دی جانے والی سالانہ گرانٹ کو ایک لاکھ25ہزار ڈالر سے بڑھا کر دو لاکھ ڈالر کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔ اپنے دورہ کے دوران مودی نے فیجی کے اپنے ہم منصب جوزیا ڈینی مرما اور بحرالکاہل جزائر کے ممالک بشمول کک آئی لینڈس ، ونوتو ، جزائر سولومن ، سنوا، جمہوریہ پالاؤ ، وفاقی ریاستوں ، مائکرو نیشیا ، ری پبلک آف مارشل آئی لینڈس ، فیجی اور پاپانیو گنی کے قائدین سے بھی بات چیت کی ۔ مودی نے سووا میں15گھنٹے گزارے ۔ اس دوران انہوں نے فیجی کے اپنے ہم منصب کے ساتھ باہمی بات چیت کے علاوہ پارلیمنٹ سے بھی خطاب کیا ۔ سیول سوسائٹی سے ملاقات کی اور فیجی کی قومی یونیورسٹی میں تقریر کی ۔ انہوں نے فیجی کے قانون سازوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آمد پر ویزا کی سہولت سے تبادلوں کی راہ ہموار ہوگی اورہمارے عوام کے ردمیان مفاہمت میں اضافہ ہوگا ۔ ہم ہندوستانیوں نے گرم جوش عوام کی اس خوبصورت سر زمین پر کافی توجہ نہیں دی ہے ، جو بے انتہا مواقع رکھتی ہے ۔ مودی نے کہا کہ اس میں تبدیلی لانا ہوگا۔ ہمیں اپنے ملکوں کے درمیان سفر کو آسان بنانا ہوگا اور اس مقصد کے لئے میں نے فیجی کے عوام کو ہندوستان میں آمد پر ویزا کی سہولت دیتے ہوئے ایک چھوٹا سا قدم اٹھایا ہے ۔

India will play the role of Vishwa Guru, says PM in Fiji

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں