پی ٹی آئی
گجرات2002ء فسادات کی تحقیقات کرنے والے عدالتی کمیشن نے آج کہا ہے کہ گجرات کے اس وقت کے چیف منسٹر نریندر مودی کو کمیشن کے سامنے طلب کرنے کے لئے ان کے خلاف عائد کردہ الزامات کی تائید میں کافی شواہد موجود نہیں ہیں ۔ کمیشن کے صدر نشین، سپریم کورٹ کے ریٹائرڈجسٹس جی ٹی ناناوتی نے مودی کو طلب نہ کرنے کی وجہ کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس لئے طلب نہیں کیا گیا کیوں کہ ہمارے پاس ان کے خلاف الزامات کی تائید میں ثبوت نہیں تھے ۔ناناوتی نے کہا کہ کمیشن کے سامنے انہیں بلانا اور ان سے سوالات کرنا مناسب نہیں تھا ۔ ناناوتی نے اس بارے میں محتاج رویہ اختیار کیا کہ کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ کمیشن نے اس شخص کو کلین چٹ دے دی جسے تحقیقاتی ادارہ نے پوچھ تاچھ کے لئے طلب نہیں کیا ہے ۔ ناناوتی نے کہا کہ ایسا ضروری نہیں ہے ۔
شواہد پر غور کرنا پڑتا ہے ۔ ثبوتوں کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی ۔ ایک مقامی عدالت میں پیش کردہ رپورٹ میں مودی کو کلین چٹ دیتے ہوئے سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کردہ ایس آئی ٹی نے بھی کہا تھا کہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے کافی ثبوت نہیں ہیں ۔ کمیشن نے سابق رکن پارلیمنٹ احسان جعفری کی بیوہ اور گلبرگ قتل واقعہ سے متاثرہ ذکیہ جعفری کی شکایت پر مودی سے ایس آئی ٹی کی پوچھ تاچھ کی تفصیلات اور تحقیقاتی رپورٹ طلب کی تھی ۔ ذکیہ جعفری کی درخواست میں الزام لگایا گیا تھا کہ مودی ان کے کابینی رفقاء ، سینئر پولیس عہدیدار اور سرکاری حکام2002کے فسادات کے لئے ذمہ دار ہیں ۔ ایس آئی ٹی نے کمیشن کو اس بارے میں تمام دستاویزات دئیے تھے کہ مودی اور دوسروں کو کیوں کلین چٹ دی گئی ۔
Gujarat Riots: No proof against PM Modi, says Justice Nanavati
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں