حیدرآباد میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کر ہر ممکن سہولت - نائیڈو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-05

حیدرآباد میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کر ہر ممکن سہولت - نائیڈو

بنگلور
ایس این بی
آندھرا پردیش کو سلیکان سٹی کا نام دلانے کے لئے وہاں کی حکومت تیار ہے ۔ آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو نے یہ بات بتائی ۔ شہر کے مارتہلی میں واقع ایک پرائیوٹ کمپنی کا افتتاح کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے حیدرآباد میں سرمایہ لگانے کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کمپنیوں کو کھلی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آندھرا آنے والی تمام آئی ٹی کمپنیوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے حکومت تیارہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر بنگلور آئی ٹی زون کے نام سے مشہور ہے ۔ اسی طرح سلیگان سٹی کا نام حاصل کرنے کیلئے بنگلور اور حیدرآباد کے درمیان شدید رسہ کشی شروع ہوگئی تھی ۔ انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ آندھرا پردیش دو حصوں میں بٹ گیاہے جس کے سبب ترقیاتی کاموں میںآندھرا پردیش پیچھے رہ گیا ہے ۔ آئندہ دنوں میں آندھرا کو مضبوط ریاست بنایاجائے گا۔ تمام مرحلوں میں آندھرا پردیش کو مضبوط بناکر دنیا کی مشہور راجدھانی بنائی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندستان امریکہ اور چین سے زیادہ وسیع ہوگیا ہے ۔ مرکز میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت مستحکم ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں