ایجنسیاں
اقوام متحدہ میں ہند۔ پاک اس وقت آمنے سامنے آگئے جب اسلام آباد نے کشمیر مسئلے کو پھر سے بین الاقوامی ایشوبنانے کی کوشش کی ۔ اقوام متحدہ میں واقع پاکستانی مشن میں تعینات ایک مشیر دیار خان نے کہا کہ ان کے ملک کو افسوس ہوتا ہے کہ جموں اور کشمیرکے لوگوں کو خود ارادیت کے حق سے محروم رکھاجارہا ہے ۔خود داریت کا حق وقت گزرنے کے ساتھ ختم نہیں ہوجاتا ، اور نہ ہی دہشت گردی کے الزامات کے ذریعہ اسے مسترد کیاجاسکتا ہے ۔ اقوام متحدہ کی سماجی ، انسانی اور ثقافتی معاملات سے متعلق یو این جی اے کمیٹی میں اپنے خطاب میں ہندوستان کے مینک جوشی نے کشمیر پر پاکستان کے غیر مناسب بیان کو مسترد کردیا اور کہا کہ وہ حقائق پر مبنی اعتبار سے غلط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں تمام سطحوں پر باقاعدگی سے آزادانہ ، منصفانہ اور کھلے عام انتخابات ہوتے ہیں ۔ پاکستانی نمائندے نے جواب دیامیں ایشو کو ہوا دیتے ہوئے سوال کیا کہ نئی دہلی کشمیر کو ہندوستان کا حصہ بتاتا ہے ، جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تجویز میں کشمیر کومتنازع علاقہ مانا گیا ہے ۔ خان نے کہا کہ ہندوستانی انتظامیہ کی طرف سے کرائے گئے انتخابات اقوام متحدہ کے ریفرنڈم کا متبادل نہیں ہوسکتا ۔ ہندوستانی حکام نے کہا کہ کشمیر میں انتخابات بین الاقوامی میڈیا کی نگرانی میں کرائے گئے ہیں ۔ جس نے ان انتخابات میں کوئی غلطی نہیں پائی تھی ۔ اس کے جواب میں پاکستانی نمائندے نے دعویٰ کیا کہ انتخابات ملکی کنٹرول میں ہوئے ، جو منصفانہ نہیں ہوسکتے ۔ جواب میں ہندوستانی نمائندے نے کہا کہ پاکستانی نمائندے کا غیر ملکی کنٹرول کا حوالہ غیر مناسب ہے کیونکہ کشمیر ہندوستان کا حصہ ہے ۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں